• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خواتین اور شادی

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
شادی سے متعلق چند مغربی خواتین کا فرمانا ہے ۔۔۔۔۔

میری کوریلی‬ نے فرمایا ‫:
میں نے کبھی شادی نہیں کی کیونکہ اس کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔ میرے پاس تین پالتو ہیں جو شوہر کی ضرورت ممکنہ حد تک پوری کر دیتے ہیں۔
ایک کتا ہے جو ہر صبح بھونکتا ہے ، ایک توتا ہے جو ساری دوپہر قسمیں کھا کھا کر یقین دلاتا ہے اور ایک بلی ہے جو رات دیر گئے گھر آتی ہے۔
‫لز ونسٹیڈ‬ نے فرمایا ‫:
میں سوچتی ہوں ، اس لیے اب تک کنواری ہوں ‫!!

اور ہمارے برصغیر میں دور جدید کی ایک شادی کا حال کچھ یوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شادی کی تقریب کے بعد وداع ہوتے ہوئے دلہن نے اپنے والد کی پیشانی کا بوسہ لیا اور ان کے ہاتھ میں کوئی چیز تھما دی۔
تقریب میں موجود تمام حاضرین حیران تھے کہ آخر دلہن نے وہ کون سی چیز اپنے والد کو دی ہے؟
والد نے تقریب میں موجود شرکاء کے تجسس کو ایسے محسوس کیا جیسے تمام لوگوں کی نظریں اس پر گڑی ہیں کہ وہ کب اس راز کو آشکار کرتا ہے؟
بالآخر اس نے بلند آواز میں اعلان کیا :
"خواتین و حضرات! آج میری زندگی کا خوش نصیب ترین دن ہے ۔۔۔"
پھر اس نے ہاتھ اٹھا کر وہ چیز بتائی جو اس کی دختر نیک اختر نے اسے تھمائی تھی ۔۔۔
"میری عزیز از جان بیٹی نے آخر کار ۔۔۔ آخر کار میرا کریڈٹ کارڈ مجھے واپس لوٹا دیا ہے ۔۔۔"
تمام محفل زعفران زار ہو گئی ۔۔۔ سوائے ۔۔۔ بچارے شوہر نامدار کے!!
 
Top