محدث لائبریری کے بعد ہمارا پہلا پروگرام آڈیو ویڈیو سائٹ بنانے کا تھا، لیکن ہماری توجہ دوسری سائٹس کی طرف ہوگئی۔
شاکر بھائی! آڈیو وڈیو سائٹ کو بھی جلد لانچ کرنا پڑے گا۔
انس بھائی، کام بہت بڑھ گئے ہیں اور وسائل ہمارے پاس بہت کم ہیں۔
ابھی محدث لائبریری سائٹ کو اپ گریڈ کرنا ہے۔ جو کہ دراصل ایک طرح سے نئی ویب سائٹ بنانے جیسا ہی ہے بلکہ ایک طرح سے اس سے بھی زیادہ مشکل ہی ہے کیونکہ پرانا ڈیٹا سب نئی سائٹ پر ٹرانسفر کرنے کا مشکل مرحلہ درپیش ہے۔
اس سے قبل فورم کو زین فورو کے نئے ورژن پر اپ گریڈ کرنا ہے۔
اور پھر محدث فتویٰ سائٹ کی منتقلی ہے۔
آن لائن حدیث پراجیکٹ ہے۔۔!
آڈیو ویڈیو سائٹ کے لئے تو ہوسٹنگ وغیرہ کے اخراجات بھی ٹھیک ٹھاک بڑھ جائیں گے۔ ابھی تو موجودہ ویب سائٹس کو چلانے کے لئے ہی رقم نہیں پوری ہو پارہی۔ کہیں سے کوئی مستقل تعاون کی صورت ہو تو ہی آگے پراجیکٹس کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔