• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خود کو مسلمان کہلوانے والے

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,412
پوائنٹ
562
دنیا میں بہت سے ایسے گروہ یا گروپس ہیں جو خود کو ”مسلمان کہلوانا“ پسند کرتے ہیں اور لوگوں سے اصرار کرتے ہیں کہ انہیں ”مسلمان“ ہی سمجھا جائے۔ ان مشہور گروہوں میں کچھ حسب ذیل ہیں۔

١۔ احمدی، قادیانی، لاہوری گروپ
٢۔ آغاخانی (قائد اعظم محمد علی جناح بھی اسی فیملی سے تھے)
٣۔ بوہری
٤۔ شیعہ اور شیعہ کے مختلف ذیلی گروپ۔ ”نصیری شیعہ“ جو حضرت علی کو ”خدا“ مانتے ہیں۔
٥۔ بہائی
٦۔ محمڈن اسلام (امریکہ میں مقبول ہے، باکسر محمد علی کا تعلق اسی گروپ سے تھا)
٧۔ حنفی
٨۔ دیوبندی
٩۔ مودودی کے ماننے والے، جماعتی
١٠۔ بریلوی
١١۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری بانی تحریک منہاج القرآن (منہاج القرآن انٹرنیشنل) کے ماننے والے
١٢۔ ”تبلیغی نصاب“ کو ”اسلام“ مان کر کام کرنے والی تبلیغی جماعت
١٣۔ کوئی اور اسی طرح کا بڑا گروپ

سوال: یہ اور اس جیسے بڑے چھوٹے مزید ایسے گروہ ہیں، جن کے ماننے والے خود کو ”مسلمان“ کہلوانے پر اصرار کرتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے کلمہ طیبہ لاالہ اللہ محمد الرسول اللہ بھی پڑھتے ہیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے گروپ کے دیگر عقائد و اعمال پر بھی سوچے سمجھے یا بغیر سوچے سمجھے عمل پیرا ہوتے ہیں۔ ہر مذہب کی طرح ان گروپس سے وابستہ لوگوں میں بھی دو طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں

١لف۔ ان گروپس کے مذہبی لیڈرز اور مذہبی طور پر فعال عوام۔ جو اپنے مذہبی گروہ کی تمام بنیادی عقاعد سے آگاہ ہوتے ہیں اور ان پر عمل پیرا ہوتے ہیں یا عمل پیرا ہونے کی کوشش کرتے یا خواہش رکھتے ہیں۔

ب۔ ان گروپس سے وابستہ عوام الناس جو ”غیر مذہبی“ ہوتے ہیں۔ اپنی ہی مذہب کے جملہ عقیدوں سے اکثر آگاہ نہین ہوتے۔ نہ عملاً ان پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔ ان کی زندگی کے معمولات مایں ان کے مذہب کا کوئی عمل دخل نہین ہوتا۔ تاہم وہھ خود کو ”مسلمان“ بھی کہتے ہیں اور اپنے اپنے گروہ سے وابستگی سے ”انکار“ بھی نہیں کرتے۔ وہ عملاً بس اس گروہ میں ”پیدا ہونے کے ذمہ دار“ ہوتے ہیں۔ اس سے زیادہ نہیں۔

اوپر ذکر کئے گئے تمام گروپس کے اس دعویٰ کی حقیقت کو بیان کیا جائے کہ وہ (١) مسلمان ہیں یا نہیں؟ (٢) اور اگر کوئی گروپ مسلمان نہیں ہے تو اس گروپ کے دوسرے قسم کے (غیر مذہبی) عوام الناس کا اسٹیٹس کیا ہوگا کہ وہ پیدا تو اس گروہ میں ہوگئے۔ لیکن عملاً اس گروہ کے عقائد و اعمال کوکبھی سنجیدگی سے ”اختیار“ نہیں کیا اور خود کو مسلمان کہتے اور سمجھتے رہے۔
 
Top