• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خوشخبری: سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی اقامہ نمبر کے بغیر سم چارج کروا سکیں گے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
خوشخبری: سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی اقامہ نمبر کے بغیر سم چارج کروا سکیں گے

اتوار 22 اکتوبر 2017م
ریاض ۔ ایجنسیاں


سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن کے لئے موبائل فون کی پری پیڈ سم چارج کروانے کی خاطر اقامہ نمبر کی شرط ختم کر دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تمام موبائل کمپنیوں کو ہدایت جاری کر دی۔ بورڈ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام موبائل صارفین کو کریڈٹ ڈلوانے کیلئے مملکت میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کو اقامہ نمبر اور شہریوں کو سعودی شناختی کارڈ کا نمبر ڈالنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ فیصلے پر عملدرآمد 26 صفر سے ہو گا۔

واضح رہے کہ کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے قبل ازیں فیصلہ کیا تھا کہ پری پیڈ سم میں کریڈت لوڈ کروانے یا کسی دوسرے کے موبائل میں بیلنس ٹرانسفر کرنے کیلئے اقامہ یا شناختی کارڈ نمبر ڈالنا ضروری ہو گا۔ بعدازیں تمام موبائل سموں کو فنگر پرنٹ سے مربوط کر دیا گیا تھا۔ اب جبکہ تمام موبائل سمیں فنگر پرنٹ سے جوڑ دی گئی ہیں تو بیلنس ڈالنے کیلئے اقامہ یا شناختی کارڈ نمبر کی ضرورت باقی نہیں رہی۔


ح
 
Top