• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خوشی غمی کے لیے سیکشن کی ضرورت

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
السلام علیکم !

گزارش یہ ہے کہ پرسوں میں صبح صبح جب حاضر ہوا تو ارادہ کیا کہ سب کو عید کی مبارکبادی دی جائے ............ لیکن سیکشن ہی کوئی موزوں نہ ملا....... پھر بعد میں ایک بھائی کا ٹاپک دیکھا جو متفرقہ میں لگا ہوا تھا.

اگر ہماری پیاری پیاری انتظامیہ اس فورم پر ایک آدھ سیکشن تہنیات اور وفیات وغیرہ کے لیے مختص کر دیں تو اچھی بات ہو گی.

اور ایسا کوئی پروگرام بن جائے تو اس کوشش کیجئے گا کہ اس سیکشن کو ذرا اوپر جگہ مل جائے . فورم اتنا "لمبا" ہے )ماشاء اللہ( کہ آخر تک بہت سے ممبران جاتے ہی نہیں ہیں !

یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ اللہ کے حضور دعا کریں والے سیکشن کو ہی مولڈ کر دیا جائے کہ اس میں دونوں چیزوں کی گنجائش پیدا ہو جائے، خوشی اور غم !

سب کو عید مبارک ............

والسلام
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
باربروسا بھائی،
جیسے کہ آپ نے بھی کہا کہ ماشاءاللہ فورم بہت لمبا ہے۔ اب اس لمبائی میں مزید اضافہ کرنا تو مناسب نہیں ہوگا۔
ہم عموماً آئیے، اللہ کے حضور دعا کیجئے، والے سیکشن ہی کو تہنیتی پیغامات کے لئے بھی استعمال کر لیتے ہیں۔ خوشی ہو یا غم، اس کے لئے اسی سیکشن کا استعمال مفید ہے۔ البتہ اس سیکشن کی ڈسکرپشن کو موڈیفائی کر لیتے ہیں۔
جزاک اللہ خیرا۔
 
Top