• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خوش قسمتی سے ہم نے قرآن تھاما

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
[h=1]خوش قسمتی سے ہم نے قرآن تھاما[/h]ہم جن دنوں تعلیم اسلامی سے ناآشنا تھے اور زندگی کو صرف موج مستی کاسامان تصور کرتے تھے تو ان دنوں زمانے کے حوادث اورآندھیاں ہمیں اپنی مرضی سے اڑائے پھرتی تھیں ۔شب و روز گانے ڈانس پارٹی اور لھو و لعب میں گذرتے تھے موسیقی کو روح کی غذا گردانتے حالانکہ ہماری روح رو زبروز پہلے سے بدتر حالت میں جارہی تھی ۔ہر روز فحش گانے سنتے اور غلیظ جنسی فلموں سے دل کو بہلاتے تھے ۔فحش رسالے شیطانی خیالات کو مزید بڑھکاتے تھے ۔قریب تھا کہ ہم غلاظت اور تباہی کی اندھیر نگری میں گم ہوجاتے کہ قرآن کریم نے ہمارا ہاتھ تھام لیا۔دل کی گہرائیوں میں قرآن کے آواز اور تفہیم اترتی چلی گئی ۔پہلے روح کو یوں سکون ملا جیسے کسی نے جلتے انگاروں پر پانی ڈال دیاہو۔پھر روح پاکیزہ اور دل پرسکون ہوگیا۔آنکھوں سے بے شرمی بے حیائی کی پٹی اترتی چلی گئی کتاب اللہ کے نور اور ہدایت نے میری زندگی سنوار دی ۔
اے میرے دوستو!تم سعادت اور خوش قسمتی کو تلاش کررہے ہو توآؤ قرآن کو پکڑ لو۔اسے اپنے دل کانور اور آنکھوں کاسرور بنالو۔پاکیزگی ، اطمینان مسرت اور راحت صرف اور صرف قرآن میں ہے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ’’ہم نے قرآن میں جو کچھ بھی نازل کیا ہے وہ مؤمنوں کے لئے شفا اور رحمت ہے ‘‘۔
 
Top