• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خوف کا عذاب

شمولیت
اکتوبر 25، 2014
پیغامات
350
ری ایکشن اسکور
28
پوائنٹ
85
خوف کا عذاب

آج مسلمانوں کو خوف کا عذاب نے گھیر رکھا ہے۔ دنیا کا ہر مسلمان خوف کے عذاب میں مبتلا ہے۔ خوف کا عذاب ایک بڑے عذاب کا پیش خیمہ ہوتا ہے، جیسا کہ ماضی میں سقوطِ غرناطہ، سقوطِ بغداد، سقوطِ دہلی، سقوطِ ڈھاکہ وغیرہ میں ہوا۔ ان علاقوں میں بڑا عذاب آنے سے پہلے سالہا سال تک خوف کا عذاب طاری رہا لیکن لوگ نہیں سدھرے پھر بڑا عذاب نے سب کو تہس نہس کر دیا۔ اور افسوس! کہ آج ساری دنیا میں مسلمانوں پر خوف کا عذاب طاری ہے۔

طاری ہے ہر طرف جو عالم سکوت کا
طوفان کا پیش خیمہ سمجھ خامشی نہیں


ماضی میں تو مختلف ادوار میں مختلف علاقوں میں مسلمانوں پر عذاب الٰہی کے کوڑے برسے لیکن آج تو سارے دنیا کے مسلمان ہی خوف کے عذاب میں مبتلا ہیں جو بتا رہی ہے کہ امت مسلمہ پر من جملہ بڑا عذاب آنے ہی والا ہے۔
اس بڑے عذاب سےبچنے کیلئے ہم مسلمانوں کو اپنے رب کے سچے دین کے طرف لوٹنا ہوگا، اللہ تعالٰی کی اطاعت و فرمانبرداری اسی طرح کرنی ہوگی جس طرح اللہ کے سچے نبی ﷺ نے بتایا، سمجھایا اور سکھایا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سچی توبہ اور استغفار بھی کثرت سے کرنی ہوگی کیونکہ اللہ رحمٰن و رحیم کا وعدہ ہے:

وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنتَ فِيهِمْ ۚ وَمَا كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ ‎(33) سورة الأنفال

"اور اللہ کو یہ شان نہیں دیتا کہ جب تک آپ ان میں موجود ہوں ان پر عذاب فرمائے اور نہ اللہ کا یہ قاعدہ ہے کہ لوگ استغفار کر رہے ہوں اور وہ ان کو عذاب دیدے" (33) سورة الأنفال

حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ: ارض کائنات میں دو امان دیئے گئے، زمین کے دو امان میں سے ایک تو اٹھالیا گیا اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی ہے اور دوسرا باقی رہ گیا اور وہ استغفار ہے، اس کو مضبوط پکڑلو (روح کی بیماریوں کا علاج، ص:۳۱)

استغفار عذاب الٰہی کو ٹالنے والی عظیم عبادت ہے۔ حضرت یونس علیہ السلام نے مچھلی کے پیٹ میں استغفار کی اور ان کی قوم عذاب الٰہی سے بچ گئی۔

لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ

الٰہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے، بیشک میں اپنے نفس پر ظلم کیا۔

تو آئیے! ہم سب اللہ تعالٰی کی سچی دین کی طرف پلٹیں اور کثرت سے استغفار کریں۔

تحریر: انجنیئر محمد اجمل خان

۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دو لفظوں کا استعمال کثرت سے کیا آپ نے ،
1- "خوف"
2- "سچی/سچا/سچے"

خوف کی وضاحت فرما دیں کہ دنیا بھر کے مسلمان کس خوف میں ہیں ۔
سچی/سچا/سچے کو بھی واضح کر دیں چند مثالیں بھی دے دیں جن سے جھوٹی/جھوٹا/جھوٹے کو سمجھا جا سکے تاکہ سمجھ پڑ جائے سچ کی ۔

اس طرح آپ کا مراسلہ زیادہ واضح اور اثر دار ھو جائیگا ۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ: ارض کائنات میں دو امان دیئے گئے، زمین کے دو امان میں سے ایک تو اٹھالیا گیا اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی ہے اور دوسرا باقی رہ گیا اور وہ استغفار ہے، اس کو مضبوط پکڑلو (روح کی بیماریوں کا علاج، ص:۳۱
اس کتاب کے مصنف کا نام؟
اگر ص:31 کا سکین لگا دیں تو بہتر ھو گا
 
Top