• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دائیں ہاتھ سے کھانا چاہیے

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کتاب الادب کی پندرہویں حدیث یہ ہے
وعنہ رضی اللہ عنھما ان رسول اللہ ﷺ قال اذا اکل احدکم فلیاکل بیمینہ واذا شرب فلیشرب بیمینہ فان الشیطان یاکل بشمالہ ویشرب بشمالہ (اخرجہ مسلم)
ابن عمر سے ہی روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
جب تم میں سے کوئی کھائے تو اپنے دائیں ہاتھ سے کھائے اور جب پئے تو دائیں ہاتھ سے پئے کیونکہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے ہی پیتا ہے ( مسلم)
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بائیں ہاتھ سے کھانا پینا منع ہے ۔۔۔کیونکہ اس میں شیطان کی مشابہت پائی جاتی ہے اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

من تشبہ بقوم فھو منھم ( ابو داؤد)
جو شخص کسی قوم سے مشابہت اختیار کرے وہ انھی میں سے ہے

جب فاسق و فاجر لوگوں کی مشابہت حرام ہے تو شیطان کی اشابہت تو بدرجہ اولی حرام ہے
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
اسول اللہ ﷺ نے اپنے ربیب عمر بن ابی سلمہ سے کہا

یا غلام سم اللہ وکل بیمینک وکل مما یلیق (بخاری)
لڑکے بسم اللہ پڑھ اور اپنے سامنے سے کھا

ایک آدمی آپﷺ کے پاس بائیں ہاتھ سے کھانے لگاتو آپﷺ نے اس سے فرمایا
دائیں ہاتھ سے کھاؤ
اس نے کہا میں اس سے نہیں کھا سکتا۔۔۔اس نے یہ بات صرف تکبر کی وجہ سے کہی تھی۔۔۔آپﷺ نے فرمایا تم نہ ہی کھا سکو تو اس کے بعد وہ اپنا دایاں ہاتھ اپنے منہ کی طرف نہیں اٹھا سکا ( مسلم)
 
Top