محمد علی جواد
سینئر رکن
- شمولیت
- جولائی 18، 2012
- پیغامات
- 1,986
- ری ایکشن اسکور
- 1,553
- پوائنٹ
- 304
السلام علیکم -سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ جس دن اسلام لائے اس دن تو وہ رسول اللہ ﷺ کو نعوذ باللہ قتل کرنے کے ارادے سے نکلے تھے۔ راستے میں مسلمان بہن اور بہنوئی کو لہولہان کر کے آئے۔
اُن کے اس عمل کو کس نظر سے دیکھتے ہیں آپ جناب۔
کچھ عرصہ پہلے کمپیوٹر پر ایک کتاب پڑھی تھی جس میں مختلف تاریخی دلائل سے یہ بات ثابت کی گئی تھی کہ حضرت عمر رضی الله عنہ کا مشہور زمانہ ایمان لانے کا یہ واقعہ جھوٹ اور کذب پرمبنی ہے -(اب وہ لنک زہن سے نکل گیا)- لیکن تحریر میں جان تھی اور ایسا محسوس ہوا کہ واقعی یہ بیان کردہ واقعہ جھوٹا ہے جس میں ہے کہ حضرت عمر رضی الله عنہ نے اپنی بہن اور بہنوئی کو قرآن پڑھنے پر لہو لہان کر دیا- (واللہ اعلم)