• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

داعش کی نئی ایجاد، قرآن پاک بھی بم بنا دیے گئے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
داعش کی نئی ایجاد، قرآن پاک بھی بم بنا دیے گئے


داعش کی جانب سے قرآن میں رکھا گیا بم​

بغداد ۔ جواد الحطاب: ہفتہ 6 صفر 1436هـ - 29 نومبر 2014م

عراق اور شام میں دہشت گردی اور اسلام ک نام پر نہایت بے رحمی سے انسانوں کے قتل عام میں مشہور دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی "داعش" کا ایک نیا اور نہایت سنگین جرم سامنے آیا ہے۔ اپنے مذموم مقاصد اور تباہی و بربادی کے لیے ان بدبختوں نے اللہ کی کتاب کو بھی معاف نہیں کیا اور قرآن پاک کے نسخوں میں بارود بھر کرانہیں بھی بم بنا دیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراق صوبہ دیالی کی سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین سید صادق الحسینی نے’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے السعدیہ اور جلولا شہریوں کی داعش کے قبضے سے آزادی کے بعد جب بارودی سرنگوں کی تلاش اور صفائی کا کام شروع کیا تو ہم حیران رہ گئے کہ داعشی جنگجوئوں نے مساجد میں رکھے قرآن پاک کے نسخوں میں بارود بھر کر کے انہیں بموں میں تبدیل کر دیا ہے۔

الحسینی نے بتایا کہ بموں میں تبدیل کیے گئے قرآن پاک کے نسخوں میں سے بعض مکمل طور پر اندر سے کاٹ دیے گئے تھے۔ قرآن پاک کے کئی نسخے دھماکوں سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں وہ ریزہ ریزہ ہو گئے۔

صادق الحسینی کا کہنا تھا کہ داعشی جنگجوئوں کی جانب سے یہ مجرمانہ حرکت اپنے مذموم مقاصد اور اہداف کے حصول کے لیے کی گئی ہے اور اللہ کی کتاب کو بھی تباہی اور بربادی کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب ہمیں ایک مسجد سے بارود سے بھرے قرآن پاک ملے تو ہم نے اس کے بعد نہایت احتیاط کے ساتھ دیگر مساجد کی تلاشی لی، جہاں تقریبا ہردوسری مسجد حتیٰ کہ خالی مکانوں میں بھی مقدس کتابوں کو بموں میں تبدیل کیا گیا تھا۔

خیال رہے داعشی جنگجو اپنی طاقت کا سکہ جمانے کے لیے مخالفین کو نہایت بے دردی سے قتل کرتے اور ان کے قتل کی ویڈٰیوز بنا کران کی پوری دنیا میں تشہیر کی جاتی۔ مسلم دنیا کے نمائندہ علماء نے داعش کے اس طریقہ واردات کو غیراسلامی قرار دے رکھا ہے۔

ح
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
اللہ سبحان و تعالیٰ بہتر جانتے ہے کہ حقیقت کیا ہے

اس دور کا بڑا فتنہ - میڈیا

میڈیا ! فتنوں کو پروان چڑھانے میں مرکزی کردار ادا کر رھا ہے !!! عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ


لنک


 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
حدیثِ نبوی صلی الله علیہ وسلم ہے

حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ...
نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: سات آدمی ایسے ہیں جنہیں اللّٰہ تعالٰی قیامت کے دن اپنے عرش کے نیچے سایہ دے گا جبکہ اس کے عرش کے نیچے سایہ کے سوا اور کوئی سایہ نہ ہوگا.

1-عادل حاکم

2-وہ نوجوان جس نے اپنی جوانی اللّٰہ کی عبادت میں گزاری

3-ایسا شخص جس نے اللّٰہ کو تنہائی میں یاد کیا اور اس کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے،

4-وہ شخص جس کا دل مسجد میں لگا رہتا ہے۔

5-وہ دو آدمی جو اللّٰہ کیلئے محبت کرتے ہیں۔

6-وہ شخص جسے کسی بلند مرتبہ اور خوبصورت عورت نے اپنی طرف بلایا،اور اس نے جواب دیا کہ میں اللّٰہ سے ڈرتا ہوں۔

7-اور وہ شخص جس نے اتنا پوشیدہ صدقہ کیا کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی پتہ نہ چل سکا کہ دائیں نے کتنا اور کیا صدقہ کیا ہے۔


صحیح البخاری۔ (حدیث۔نمبر۔ 6806)

تشریح: اس حدیث میں ہر مسلمان مومن کے لئے ایک بہترین پیغام ہے،

ذرا سوچئیے کہ ...روزِ محشر جب ایک نفسا نفسی کا عالم ہوگا اور حشر کے میدان میں سوائے اللّٰہ کے عرش کے سائے کے کوئی دوسرا سایہ نہ ہوگا تب صرف یہ خوش قسمت ترین لوگ جن کی صفات کا ذکر درج بالا حدیث میں کیا گیا ہے کتنے آرام میں ہونگے.(سبحان اللّٰہ)

اگر آخرت کی زندگی اور میدان حشر کے اس سخت ترین دن کو ذہن میں رکھا جائے تو ہمیں یقیناً ان صفات کو اپناتے میں کوئی مشکل نہ ہو، بیشک! اللّٰہ تو اپنے بندوں کیلئے نہایت مہربان ہے۔ جبھی قرآن وحدیث کے ذریعہ ہماری ہر طرح سے بہترین رہنمائی فرمادی ہے.آخرت کے مدارج حاصل کرنے اور دین ودنیاکی سعادتیں پانے کیلئے یہ حدیث ہر مومن مسلمان کو ہروقت یادرکھنے کے قابل ہے۔اللّٰہ پاک ہر مومن مسلمان کو روزِ محشر میں اپنی ظلِ عافیت میں جگہ نصیب فرمائے.آمین
 
Last edited:

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
اس کتاب نما بم میں کہیں بھی کوئی قرآن کا کوئی لفظ نظر نہیں آرہا ہے ۔ پتہ یہ منافقین کیوں ایسے پروپیگنڈوں سے باز نہیں آتے ؟
ماضی کا ایک واقعہ ہے " جب اسلامی فوجیں فرانس کی سرحدوں پر تھیں اور بس فرانس مسلمانوں کے قبضے میں آیا ہی چاہتا تھا۔ کیونکہ صلیبی ،مسلمانوں کی تلواروں کی تاب نہیں لاسکتے تھے جب جنگ شروع ہوچکی تھی اور فوجیں ایک دوسرے سے بھڑ چکی تھیں اور نہایت ہی قریب تھا کہ اسلامی فوجیں فرانس میں داخل ہوجاتیں ۔ صلیبیوں نے میڈیا کے پروپیگنڈے کا ایسا وار کیا کہ اسلامی فوج تتر بتر ہو کر رہ گئی وہ وار کیا تھا: اسلامی فوج عرب اور بربرقبائل پر مشتمل تھی جب فرانس کو شکست ہونے لگی تو اس نے یہ گھناؤنا میڈیا کا وار شروع کیا کہ عرب بربروں کے خیموں میں گھس گئے ہیں اور ان کے اموال کو انہوں نے لوٹنا شروع کردیا ہے ۔بس پھر کیا تھا یہ اسلامی فوج آپس میں لڑپڑی اور فرانس پر قبضہ کرنا ایک خواب بن گیا ۔
بشمول ہرقسم میڈیا خاص کرالیکٹرانک میڈیا ، نے زمینی حالات کی کوریج اور رونما ہونے والے واقعات کی من وعن رپورٹنگ کرنے کی بجائے دشمنان اسلام (امریکہ وغیرہ)کے خوابوں، فرضی کامیابیوں اور من گھڑت پروپیگنڈوں کو سچ بنانے کے لیے دن رات طوطے کی طرح ایک ہی رٹ لگاکر جھوٹ پر جھوٹ بولنے میں مصروف ہیں۔
اخبارات اور ٹی وی چینلز نے جھوٹے پروپیگنڈوں کو سچ بناکر پیش کرنے میں عالمی ریکارڈ توڑتے ہوئے ایسا پروپیگنڈہ مہم چلائی کہ جس پر شیطان کو بھی منافقت وجھوٹ میں ان دشمنان جہاد پر رشک آگیا ہوگا۔ کراچی سے شائع ہونے والے ’’روزنامہ امت‘‘ نے پیر کی روز 2013-10-28ء کو اور اس سے اگلے دن پاکستان کے ٹی وی چینل ’’آج‘‘ نے افغان طالبان کے بارے میں ایک بے بنیاد اور من گھڑت رپورٹ منسوب کرکے نشر کرکے میڈیا مہم چلائی جس کا نہ سر تھا اور نہ پاؤں۔ پاکستانی میڈیا اور ٹی وی چینلز نے جہادِ پاکستان وافغانستان کیخلاف زہر اگلنے کے لیے آئی ایس آئی کے ایک ایجنٹ شخص کو طالبان علماء کونسل کا صدر بناتے ہوئے اس کا نام مولاناعبدالعزيز متعارف کرایا اور نا پاک فوج اور اس کی ایجنسیوں کی خواہشات کو حقیقی رنگ دینے کی خاطر اس کا جعلی تصویری (ویڈیو) انٹرویو نشر کیا۔ اس انٹرویو میں ایجنٹ عبد العزیز نے خیالی شخص کی طرح فرضی شخصیت کی ایکٹنگ کا رول ادا کرتے ہوئے اپنے آپ کو تحریک طالبان کا مفتی قرار دیتے ہوئے پاکستان کی سیکولر افواج وایجنسیاں کوغلیظ چہرے کا امیج بہتر بنانے کی خاطر تحریک طالبان پاکستان وافغانستان کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا اور کہاکہ افغانی علماء نے استشہادی(فدائی) حملوں کو حرام قراردیا اور ساتھ ہی بھارت اور پاکستان سے متعلقہ موضوعات کے بارے میں پاک فوج کے دماغی افسانوی خیالات کی ترجمانی کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر آئی ایس آئی کی خیالی دنیا کے افکار کی ترجمانی کرتے ہوئے گفتگو کی۔ دوسری طرف جب افغان طالبان کو پاکستان کی سیکولر افواج وایجنسیوں اور اس کے اخبارات ومیڈیا چینلز کی اخلاق سے گری ہوئی اس گھناؤنی حرکت کا علم ہوا تو انہوں نے بیان جاری کرکے بتایا کہ امارت اسلامیہ کے صفوف میں عبدالعزيز نامی شخص مذکورہ صفات کا کوئی عالم نہیں ہے، اور نہ ہی ہم انہیں جانتے ہیں۔

اس بات کا اللہ تعالی نے برملا اعلان کرتے ہوئے پہلے ہی قرآن کریم میں دشمنان جہاد کو چیلنج کرتے ہوئے مندرجہ ذیل آیت میں فرما دیا ہے: {يُرِيدُونَ أَنْ يُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَيَأْبَى اللَّهُ إِلَّا أَنْ يُتِمَّ نُورَهُ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ} [التوبة : 32] ’’وہ چاہتے ہیں کہ اللہ تعالی کے نور کو اپنی مونہوں (کی افواہوں اور پروپیگنڈوں) کے ذریعے بجھادیں۔ مگر الله اپنی روشنی کو پورا کیے بغیر نہیں رہے گا اور اگرچہ کافر ناپسند ہی کریں۔‘‘
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
شعیہ پر بنی ایک ڈاکومنٹری ہر سنی ضرور دیکھے


شعیہ کی حقیقت اس ویڈیو میں مختصر بتا دی ہے ہر مسلمان ضرور دیکھیں اور آگے سب کے پاس پہنچائے
کوئی شک ہے اب بھی ان کے کفر میں ؟


لنک


 
Top