• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

داعش کی پے در پے شکستوں کا سلسلہ جاری

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

افغانستان ميں داعش کی شکست اور ان کے خفيہ ٹھکانوں کا صفايا جاری

ننگرہار صوبے ميں داعش کے اہم مرکز کی تبائ۔

https://www.khaama.com/isis-command-and-control-center-comes-under-airstrike-in-nangarhar-04651/

افغانستان کی وزارت دفاع نے اپنے بيان ميں کہا کہ ضلع آچن ميں فضائ بمباری سے دہشت گرد گروہ کے مواصلاتی نظام کا خاتمہ کر ديا گيا ہے۔

داعش کے خلاف اتحادی مہم کاميابی سے جاری ہے۔ داعش قريب 98 فيصد علاقے پر اپنا اثر کھو چکی ہے۔ علاوہ ازيں قريب 7۔7 ملين افراد پر مبنی انسانی آبادی اب داعش کے عتاب سے آزاد ہو چکی ہے۔

جب تک داعش ايک عالمی خطرے کے طور پر موجود رہے گی، امريکی حکومت اپنے علاقائ اور عالمی اتحاديوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر اپنی پيش قدمی جاری رکھے گی اور جہاں بھی دہشت گردی کا نيٹ ورک فعال ہو گا، ان کے خلاف تاديبی کاروائ کی جاۓ گی۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

عراق اور شام ميں داعش کی سرکردہ قيادت کے خلاف عالمی اتحاد کی حاليہ اہم ترين کاميابيوں کے علاوہ دہشت گرد تنظيموں کے معاشی وسائل اور ان تک مالی امداد کی ترسيل روکنے کے ليے بھی انتہائ اہم اقدامات کيے گۓ ہيں۔

اب سے کچھ عرصہ قبل تک يہ دعوی کيا جاتا رہا ہے کہ داعش دنيا کی ديگر تمام دہشت گرد تنظيموں کے مقابلے ميں زيادہ وسائل سے مالا مال ہے۔

تاہم اب صورت حال يکسر بدل چکی ہے۔

داعش نے تيل کے جن کنوؤں اور ذخائر پر قبضہ جما رکھا تھا، ان کو غير فعال کرنے کے ليے عالمی اتحاد کی جانب سے تسلسل کے ساتھ کوششيں کی گئ ہيں اور ان کوششوں ميں امريکی بمباری کا کليدی کردار رہا ہے۔
ستمبر 2014 ميں امريکہ کی جانب سے داعش کے تيل کے ذخيرے پر پہلا بڑا حملہ کيا گيا تھا۔

مئ 2015 ميں امريکی کمانڈوز نے داعش کے تيل کے کاروبار کے منتظم کو گرفتار کرنے کے ليے رات کی تاريکی ميں شام کی سرحد کو عبور کر کے اہم کاروائ کی۔ ابو سيف اس کاروائ کے دوران ہلاک ہو گيا تاہم اس کے ذاتی سامان اور خط وکتابت سے جو معلومات حاصل ہوئيں، ان سے عالمی اتحاد کو مزيد کاروائيوں کے ليے اہم ٹھکانوں کا پتہ چل گيا۔

سال 2016 ميں داعش کے زير انتظام تيل کے قريب 600 ذخائر پر حملے کيے گۓ جن ميں سے نصف مشرقی شام ميں تھے جہاں سے تيل کی پيداوار کے ذريعے داعش اپنی دہشت گرد کاروائيوں کے ليے مالی وسائل حاصل کرتی تھی۔ عالمی اتحاد کی جانب سے ان کاروائيوں ميں 900 کے قريب ٹرکوں کو بھی نشانہ بنايا گيا۔

سال 2017 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اتحادی افواج کی جانب سے داعش کے زير اثر تيل کے ذخائر پر مجموعی طور پر 1500 حملے کيے گۓ جن ميں 358 ٹرک بھی تباہ کيے گۓ۔

داعش کے تيل کے کاروبار پر سب سے کاری ضرب جون 2017 ميں لگی جب صرف ايک ماہ کے دوران تيل کے وسائل پر 363 حملے کيے گۓ۔ موسم گرما کے دوران ان کاروائيوں ميں مزيد تيزی ديکھنے ميں آئ اور جولائ 2017 ميں 655 حملے کيے گۓ۔

مجموعی طور پر سال 2017 کے دوران داعش کے زير انتظام 500 کے قريب ٹرک اور تيل کے ذخائر مکمل طور پر تباہ کر ديے گۓ۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


مقامی مزاحمت اور اتحادی افواج کے ہاتھوں داعش کا خاتمہ جاری۔

سيرين ڈيمرکريٹک فورسز (ايس ڈی ايف) کی تازہ کاروائ کے بعد ايک اہم ترين قصبے کو دہشت گرد گروہ کی گرفت سے آزاد کروا ليا گيا ہے جس کے بعد داعش کے ہاتھوں سے درياۓ فرات سے عراقی سرحد تک رسائ کا آخری راستہ اور وسيلہ بھی چلا گيا ہے۔

داعش کے خلاف اتحادی مہم کاميابی سے جاری ہے۔ ستمبر 2014 سے اب تک داعش عراق اور شام ميں مجموعی طور پر 107،575 کلوميٹر تک رقبے پر اپنا اثر ورسوخ اور اثر کھو چکی ہے۔

علاوہ ازيں قريب 7۔7 ملين افراد پر مبنی انسانی آبادی اب داعش کے عتاب سے آزاد ہو چکی ہے۔

جب تک داعش ايک عالمی خطرے کے طور پر موجود رہے گی، امريکی حکومت اپنے علاقائ اور عالمی اتحاديوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر اپنی پيش قدمی جاری رکھے گی اور جہاں بھی دہشت گردی کا نيٹ ورک فعال ہو گا، ان کے خلاف تاديبی کاروائ کی جاۓ گی۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

"کھيلوں کے دم سے زندگی حسين ہے"

https://nowthisnews.com/videos/sports/this-former-isis-prison-is-once-again-a-functioning-soccer-stadium

رقہ ميں داعش کے دہشت گردوں نے فٹ بال اسٹيڈيم کوجيل بنا رکھا تھا جہاں عام شہريوں کو تشدد کا نشانہ بنايا جاتا تھا۔ علاقے ميں داعش کی شکست کے بعد اب کھيلوں کی سرگرمياں بحال ہو چکی ہيں اور مقامی ٹيموں کے درميان فٹ بالوں ميچوں سے مقامی آبادی ايک بار پھر صحت مند تفريح سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔

فٹ بال کا جاری عالمی مقابلہ اور اس ميں دنيا بھر کے ممالک اور شہريوں کا تاريخی جوش وخروش اور دلچسپی اس حقيقت کو اجاگر کر رہی ہے کہ کھيلوں کے مقابلے ايک ايسی عالمی يکجعتی کا مظہر ہيں جو سياسی، ثقافتی اور سرحدوں قيود سے بالاتر ہے۔ کھيلوں سے وابستہ صحت مند تفريح ہميشہ سے دنيا بھر کی عوام کے ليے جوش وخروش اور خوشی کا محرک رہی ہے۔

بدقسمتی سے دہشت گرد گروہوں نے ہميشہ کھيلوں کے ميدانوں اور ان مقابلوں کو خوف اور دہشت پر مبنی اپنی مہم جوئ کے ليے استعمال کيا ہے۔

چاہے وہ لاہور ميں سری لنکا کی ٹيم پر حملہ ہو، افغانستان ميں کرکٹ اسٹيڈيم پر خون ريزی يا صوماليہ ميں تماشائيوں سے بھرے ہوۓ اسٹيڈيم پر دہشت گردی کا حاليہ حملہ – دہشت گردوں نے ہر جگہ عوامی مقامات کو اپنے مکروہ ايجنڈے کی تکميل کے ليے استعمال کيا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

داعش اور طالبان کی دہشت گرد تنظيموں کے سرغنہ اپنے پيغامات اور دلفريب نعروں کے ذريعے اجتماعی سطح پر خير اور امن کے دعوے کرتے ہيں، ليکن اس کا مقصد صرف اپنی صفوں ميں نئ بھرتياں کرنا اور بلاتفريق بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کی توجيہہ پيش کرنا ہوتا ہے۔ ان کے عملی اقدامات سے ان کے اصل اہداف واضح ہيں اور خوف اور بربريت کی بنياد پر اپنے تسلط کو اجتماعی سطح پر بڑھانے کی ان کی خواہش بھی اب کسی سے پوشيدہ نہيں ہے۔

ايک حاليہ خبر کے مطابق افغانستان ميں داعش کے گيارہ جنگجوؤں نے طالبان اور داعش کے مابين پرتشدد جھڑپوں اور خون خرابے سے تنگ آ کر ہتھيار ڈالنے کا اعلان کر ديا ہے۔

https://www.business-standard.com/article/news-ians/eleven-is-militants-surrender-in-afghanistan-118072200012_1.html

افغانستان ميں مختلف دہشت گرد گروہوں کے مابين جاری تنازعات اور ان کے قائدين اور ان کی حمايت پر بضد خير خواہوں کی جانب سے ان گروہوں کے مابين موجود مستقل کشيدہ تعلقات پر پردہ ڈالنے کی ناکام کاوشيں ان افراد کی آنکھيں کھولنے کے ليے کافی ہونی چاہيے جو ان کی ہر بہيمانہ کاروائ کے ليے نا صرف يہ کہ جواز بھی تراش ليتے ہيں بلکہ اب بھی مذہب کے لبادے میں ان کے جرائم کو کسی مقدس جدوجہد سے تعبير کرنے کی کوشش کرتے ہيں۔

باہمی اختلافات پر مبنی ان خبروں سے يہ واضح ہے کہ ان کے بيان کردہ دعوؤں کے برعکس، ان ميں سے اکثر گروہ مذہب کو محض جذباتيت اور اشتعال انگيزی کا ذريعہ سمجھتے ہيں اور عوام پر اپنی مرضی مسلط کرنے اور اپنے سياسی ايجنڈے کی ترويج کے ليے تشدد کو ہتھيار کے طور پر استعمال کيا جاتا رہا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 
Top