• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

داعی کی ضرورت ہے۔

طارق بن زیاد

مشہور رکن
شمولیت
اگست 04، 2011
پیغامات
324
ری ایکشن اسکور
1,719
پوائنٹ
139
السلام وعلیکم محترمین۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ دعوت کا کام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔آج کئی اک فورمس پر دوسرے فرقوں کا قبضہ ہے۔اور وہ من گھڑت قصہ کہانیاں لوگوں میں عام کر رہے ہیں۔لیکن میں جانتا ہوں کہ یہاں اہل علم حضرات کا اک طبقہ موجود ہے۔جو ٖقرآن و سنت کو عام کرنے میں سرگرم عمل ہے۔اللہ آپ تمام کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

حسن البناء شہید رحمہ اللہ کہتے تھے کہ دعوت کا کام تو اکثر لوگ مسجدوں میں کرتے ہی ہیں۔لیکن میں قہوھ خانوں، بازاروں اور ہوٹلوں ،عام تفریحی مقامات کو ترجیح دیتا ہوں کیونکہ مسجدوں میں وہی اشخاص آتے ہیں جن کے دل دین کی طرف راغب ہوتے ہیں۔لیکن بازاروں،قہوہ خانوں اور عام تفریحی مقامات پر عام لوگوں کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے جو اسلام سے بے بہرہ ہوتے ہیں۔

اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ میں کئ اک فورمس پر موجود ہوتا ہوں۔انمیں سے کچھ اسلامک ہیں اور کچھ تفریحی۔
ایسے ہی اک تفریحی فورم پر اسلامک سیکشن بھی ہے۔جسکا کوئی نگران کار نہیں ہے۔اور وہاں عوام الناس کی کثیر تعداد موجود ہے جو اسلام کے بارے میں صحیح علم نہیں رکھتے۔
اور میں ابھی دین اسلام کا طالب علم ہوں۔اس بھاری ذمہ داری کو نبھانا میرے لئے مشکل ہے۔

اسلئے آپ اہل علم سے میری درخواست ہے کہ کوئی اہل علم اس معاملہ میں آگے بڑھے اور وہاں پر بھی دعوت کا کام کرے۔
باقی تفصیلات کے لئے آپ مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

جزاک اللہ خیر و احسن الجزاء
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
بہت ہی خوبصورت تجویز ہے۔ ذمہ داری نبھانا مشکل کام ہوتا ہے اگرچہ بغیر ذمہ داری کے وہاں اگر لوگوں کی رہنمائی کی جا سکتی ہے تو اس کی کچھ وضاحت کر دیں۔ جزاکم اللہ
 

طارق بن زیاد

مشہور رکن
شمولیت
اگست 04، 2011
پیغامات
324
ری ایکشن اسکور
1,719
پوائنٹ
139
بہت ہی خوبصورت تجویز ہے۔ ذمہ داری نبھانا مشکل کام ہوتا ہے اگرچہ بغیر ذمہ داری کے وہاں اگر لوگوں کی رہنمائی کی جا سکتی ہے تو اس کی کچھ وضاحت کر دیں۔ جزاکم اللہ
اللہ بارک فیک محترم۔جی ہاں ذمہ داری نبھانا اک کٹھن مسلئہ ہے پر اہل علم کیلئے نہیں۔وہاں اس سکشن کے نگران کار کی ضرورت ہے۔کیونکہ وہاں چند اک لوگ بریلوی اور دیوبندی مکتب فکر کے ہیں۔وہ اپنے دھاگے لگاتے ہیں۔بنا کسی دلائل کے اسلئے اگر کوئی سلفی شخص وہاں کی نگرانی کرلے تو ایسے من گھڑت باتوں کو عام لوگوں میں پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔اور قرآن وصحیح احادیث کو عام کیا جاسکتا ہے۔
آپ کن فورمز پر ھوتے ہیں اور کس یوزر نیم کے ساتھ
میں تفریح میلہ پر آراف کے نام سے۔آئی ٹی درسگاہ پر یار کے نام سے۔ہم پاکی ۔ شیعہ اور ال بشرہ فورم پر ارشد نام سے ہوتا ہوں۔
 
Top