رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى فعلى اور قولى سنت داڑھى بڑھانا ہے، اور آپ صلى اللہ عليہ وسلم نے داڑھى كو بڑھانے اور اسے اپنى حالت ميں چھوڑنے كا حكم بھى ديا ہے.
امام بخارى اور مسلم وغيرہ نے عبد اللہ بن عمر رضى اللہ تعالى عنہ سے روايت كيا ہے كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" مونچيں پست كرو، اور داڑھيوں كو اپنى حالت پر چھوڑ دو "
صحيح بخارى حديث نمبر ( 5443 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 600 ).
اور ايك روايت ميں ہے:
" مشركوں كى مخالفت كرو، اور مونچھيں كٹاؤ، اور داڑھياں اپنى حالت پر چھوڑ دو "
صحيح مسلم حديث نمبر ( 602 ).
اور امام مسلم رحمہ اللہ نے ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ سے روايت كيا ہے كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" مونچھيں كاٹو، اور داڑھياں لمبى كرو، اور مجوسيوں كى مخالفت كرو "
صحيح مسلم حديث نمبر ( 383 ).
اور مستقل فتوى كميٹى كے فتاوى جات ميں ہے:
" اعفاء اللحيۃ كا معنى يہ ہے كہ: داڑھى اپنى حالت ميں چھوڑ دو اور كاٹو نہيں، حتى كہ وہ بڑھ جائے يعنى زيادہ ہو جائے، نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى يہ قولى سنت تھى، اور آپ صلى اللہ عليہ وسلم كا فعل يہ ہے كہ: يہ ثابت نہيں كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اپنى داڑھى كاٹى ہو.