اسلام علیکم ورحمة الله وبركاته
داڑھی کٹوانا کبیرہ گناہ ہے یا صغیرہ؟
کیا اسلام میں داڑھی کٹوانے کی کوئی شرعی سزا بھی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
داڑھی کٹوانا حرام ہے جیساکہ اوپر گزر چکا۔
داڑھی کٹوانا ایسا گناہ نہیں جس کی اسلام میں کوئی خاص سزا بیان کی گئی ہو جیساکہ ’’ چوری ، قتل ‘‘ وغیرہ کی سزا ہے ۔
لیکن حاکم وقت اپنی رعیت پر تادیبا کوئی سزا مقرر کرسکتا ہے ، سنا ہے سعودیہ میں ایک زمانے میں داڑھی کٹوانے پر (200 ریال) جرمانہ ہوا کرتا تھا (بات سنی سنائی ہے ، کلاس میں ہمارے استاد محترم جو کہ سعودیہ کے رہنے والے ہیں اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی ، اگر کوئی بھائی اس سلسلے میں معلومات فراہم کرسکے تو بیشگی شکریہ )
اسی طرح امی ابو بھی داڑھی کٹوانے پر پٹائی کرنے کا پورا پورا حق رکھتے ہیں ۔
باقی داڑھی کٹوانا کبیرہ گناہ ہے یا صغیرہ ، اس بارے میں کوئی پتہ نہیں ۔ شاید
@اسحاق سلفی صاحب یا دیگر ساتھی کوئی اضافہ فرمائیں ۔