محمد زاہد بن فیض
سینئر رکن
- شمولیت
- جون 01، 2011
- پیغامات
- 1,957
- ری ایکشن اسکور
- 5,787
- پوائنٹ
- 354
داڑھی کی فریاد
ہر روز بس ایک قتل نیا میرے لئے ہے.
کس جرم کی آخر یہ سزا میرے لئے ہے.
گورہتی تھی عزت سے میں چہرے پہ نبی ٖٖ کے
امت کا مگر جور و جفا میرے لئے ہے.
آلام و مصائب سے گزرتی ہوں میں کیا کیا
کیا کیا اے خدا قرب و بلا میرے لئے ہے.
عملآ نہیں کرتے ہیں مجھے چہرے پر برداشت
گو لب پہ بہت مدح و ثنا میرے لئے ہے.
دنیا میں ہر اک چیز کو ہے زندگی کا حق
افسوس فقط ایک فنا میرے لئے ہے.
ہر شیو سے ہستی میری مٹ جاتی ہے. یکسر
ہر روز بس ایک نیا قتل میرے لئے ہے.