• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

درس ترمذی از تقی عثمانی صاحب میں وارد اشکالات کے جوابات قسط 3

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
تیسرا اشکال :

قال تقی عثمانی :اور یہی قول مفتی بہ ہے کہ اقتصار علی الجبہہ سے تو نماز ہو جائے گی لیکن اقتصار علی الانف سے نہیں ہو گی ۔(درس ترمزی:ج2ص 52)

جواب:
درست بات یہ ہے کہ سجدہ میں جس پیشانی اور ناک دونوں کا لگانا ضروری ہے مشہور حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:مجھے سات اعضآ پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ان میں پیشانی اور ناک بھی ہیں اس لئے تقی عثمانی صاحب کی یہ تقسیم کہ قتصار علی الجبہہ سے تو نماز ہو جائے گی لیکن اقتصار علی الانف سے نہیں ہو گی درست نہیں ہے بلکہ سنن دارقطنی میں حسن درجے کی حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس نے سجدہ میں ناک نہ لگایا اس کی نماز نہیں ۔
ہرہر مسئلے میں قران و حدیث کو تسلیم کرنے میں سلامتی ہے
چوتھا اشکال
تحیۃ المسجد کا قائم مقام


قال تقی عثمانی :پھر اگر تحیۃ المسجد کا موقع نہ ملے تو اسے چاہئے کہ ایک مرتبہ ’’سبحان اللہ والحمد للہ ولاالہ الا اللہ واللہ اکبر‘‘ پڑھ لے واللہ اعلم(درس ترمذی :ج٢ص١٠٥)
قول :یہ بات درست نہیں ہے ۔
١:کیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تحیۃ المسجد کا نائب یہ زکر مقرر کیا ہے ،اگر جواب ہاں میں ہے تو دلیل دکھائی جائے ؟!
٢:کیا ضرورت پڑی اس خؤد ساختہ عمل کی کیا اس پر عمل کرنے سے تحیۃ المسجد کی احادیث کہاں جائیں گی ؟!
٣:کیا یہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کیونکہ احناف تو ان کے مقلد ہیں اگر جواب ہاں میں ہے تو کس جگہ فرمایا ہے باسند صحیح ہماری رہنمائی کی جائے ؟!
بہر حال ایسی بات نامعلوم کیوں کہہ دی جاتی ہے اور کہنے والے بھی کوئی معلولی شخص نہیں بلکہ وہ بھی انتہائی محترم شخصیت اہل دیوبند کے ہاں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پانچواں اشکال

امام ابوحنیفہ کی تضّیف خود جارح کو مجروح کرتا ہے؟
قال تقی عثمانی :امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ پر طعن در حقیقت خؤد جارح کو مجروح کرتا ہے ۔‘‘(درس ترمذی ج٢ص ٩٨)
اقول: یہ بات درست نہیں اللہ تعالی اہل علم حضرات کو سمجھ عطا فرمائے اس جملے کی ضد کہاں کہاں جاتی ہے ؟!
کیا کوئی اہل علم تقی عثمانی صاحب کی اس بات سے متفق ہے ؟!
تقی عثمانی صاحب کے بقول
امام سفیان ثوری
امام احمد بن حبنل
امام بخآری
اما م مسلم
امام علی بن مدینی
امام نسائی
[/COLOR][/COLOR]
امام ابن مبارک
امام ابن حبان
امام ابواحمد الحاکم الکبیر
امام ابن عدی
امام ابو نعیم اصفہانی
امام ذہبی
ابن عبدالبر
ابن معین
وخلق کثیر
تقی عثمانی صاحب کے نزدیک یہ تمام ائمہ محدثین امام ابوحنیفہ پر جرح کی وجہ سے خؤد مجروح ہو گئے ؟!انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
یہ سب کرشمے اندھی تقلید کے ہیں ورنہ اس طرح کی بات معرض وجود میں نہ آتی جو تقی عثمانی صاحب نے کی ہے[/QUOTE]
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
درس ترمذی میں بے شمار باتیں ایسی لکھی گئی ہیں جو انتہائی خطر ناک ہیں اہل علم کے نوٹس کے علم میں ان کوا ہونا ضروری ہے ۔یہ سلسلہ بعض وجوہ سے موقوف ہو گیا تھا اب دوبارہ سے شروع کیا جارہا ہے۔اللہ تعالی تکمیل کی توفیق عطا فرمائے آمین
 
شمولیت
جون 16، 2011
پیغامات
100
ری ایکشن اسکور
197
پوائنٹ
97
تیسرا اشکال :


امام ابن مبارک
امام ابن حبان
امام ابواحمد الحاکم الکبیر
امام ابن عدی
امام ابو نعیم اصفہانی
امام ذہبی
ابن عبدالبر
ابن معین
وخلق کثیر
تقی عثمانی صاحب کے نزدیک یہ تمام ائمہ محدثین امام ابوحنیفہ پر جرح کی وجہ سے خؤد مجروح ہو گئے ؟!انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
[/QUOTE]
ان سب ائمہ کرام کو تقی عثمانی صاحب نے اپنی تقلید کی وجہ سےمجروح کہا۔۔ اس لیے کہ ان ائمہ کرام نے امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ پر جرح کی۔ حالانکہ جرح کوئی بری چیز نہیں ۔۔اور اس سے کسی امام کے رتبے میں فرق نہیں پڑتا۔،،
سوچنے کی بات ہے اور غور کرنے کی بات ہے کہ اگر امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ پر جرح سے دوسرے ائمہ کرام مجروح ہو سکتے ہیں ۔۔ تو کیا دوسرے ائمہ کرام پر جرح کرتے وقت تقی عثمانی خود اس اصول کی وجہ سے مجروح نہیں ہو سکتے،،،،؟؟؟؟؟
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
درس ترمذی کے مقدمے کارد مکمل ہو گیا تھا وہ سارا قلم سے لکھا تھا کوئی بھائی اس کی کمپوزنگ کر دے تاکہ وہ بھی انٹر نیٹ پر شائع کیاجائے۔
 
Top