عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
مترجم
ناشر
امام ابن جماعہ الکنانی رحمۃ اللہ علیہ کی یہ کتاب جمع و ترتیب ، اختصار ، باب بندی اور حسن تقسیم کے اعتبار سے بےمثال ہے ۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اس کتاب میں شاگرد کا اپنے استاذ اور کتاب سے تعلق اور ہر ایک کی ذمہ داریوں پر سیر حاصل بحث کی ہے ۔ اس میں علم وادب ،حسن خلق اور علم تصوف و سلوک کا جامع تذکرہ ہے ۔ یہ کتاب ہر زمانہ کے طالبوں علموں کے لئے اہم ترین کتاب ہے ۔ یہ کتاب اصل میں ان تجربات کا نچوڑ ہے ۔ جو مؤلف کتاب کو زمانہء طالب علمی اور زمانہء تدریس میں حاصل ہوئے ۔ مؤلف مرحوم نے مدرسہ الکاملیۃ میں تعلیم حاصل کی ۔ اور تدریسی مشاغل مدرسہ الکاملیۃ ، الناصریہ، الصالحہ اور ابن طولان میں تدریسی فرائض سرانجام دیے ۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ بڑی ذکاوت وذہانت کے مالک تھے ۔ چناچہ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے ایسے اصول وضوابط وضع کیے کہ ان کا ذکر اور ان کی وضاحت مثال سابق میں نہیں ملتی ۔ اگرچہ اس سے سے پہلےخطیب کی کتاب الجامع فی اداب الراوی والسامع اور ان جیسی دیگر کتابیں موجود تھیں مگر دونوں کی خصوصیات اور خوبیاں الگ الگ ہیں ۔ اگرچہ ان میں قدر یگانگت موجود ہے ۔ (ع۔ح)درس وتدریس کے آداب
مصنف
الامام بدر الدین ابراہیم بن سعد اللہ بن جماعۃ الکنانی
مترجم
مولانا انس چترالی، مولانا خالد محمود
ناشر
بیت العلوم،پرانی انار کلی،لاہور
تبصرہ
Last edited: