• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

درود اویسہ

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,567
پوائنٹ
791
یہ درود اویس قرنی رحمہ اللہ سے منسوب کیا جاتا ہے۔ اس کے متعلق تحقیق درکار ہے۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ حدیث کی کسی کتاب میں مجھے نہ مل سکا ۔(مزید کوشش جاری ہے ،)
البتہ ایک بریلوی فورم سے ایک اقتباس حاضر خدمت ہے :
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
” سیرت النبی بعد از وصال النبی “ میں محمد عبدالمجید صدیقی لکھتے ہیں کہ :
حضرت حسن رسول نما اویسی دہلوی قدس سرہ‘۔ خواہش مند حضرات کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرا دیا کرتے تھے۔
اس لئے ” رسول نما “ کے معزز لقب سے مشہور ہوئے۔ جملہ اوراد وظائف کے علاوہ نہایت پابندی اور توجہ کے ساتھ ایک خاص وقت روزانہ گیا رہ سو مرتبہ یہ درود شریف پڑھا کرتے تھے اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عِترَتِہ بِعَدَدِ کُلِّ مَعلُومَ الکَ ( بعض کتب میں بِعَدَدِ کُلِّ شَیئٍ مَعلُومَ الکَ تحریر ہے )
اور اس کی بر کت سے آپ کے اندر یہ وصف پیدا ہو گیا تھا۔ آپ کی طر ف سے اس درود شریف کو اسی انداز میں پڑھنے کی عام اجا زت ہے۔ حکیم اجمل خان رحمتہ اللہ علیہ کا خاندان آپ ہی کی دعاﺅ ں سے پھلا پھولا۔ آپ عہد عالمگیری کے عظیم ترین بزرگوں میں سے تھے۔ یا د رہے کہ جس درود شریف میں سلام کا صیغہ نہ ہو جیسے کہ مذکورہ بالا دورد شریف ہے تو جب وظیفہ ختم ہو جائے تب ایک مر تبہ اَلسَّلَامُ عَلَیکَ اَےُّھَا النَّبِیُّ وَرَحمَتہ اللّٰہِ وَ بَرکَا تُہ‘ پڑھ لیا کریں تا کہ صَلٰوة کے ساتھ سلام کی برکتو ں سے بھی مالا مال ہو جا ئیں۔ اگر خیال نہ رہے تو کوئی حرج نہیں۔

محمد عبدالمجید صدیقی اپنی کتاب ” سیرة النبی بعد از وصال النبی “ میں لکھتے ہیں کہ حاجی محمد ممتاز علی خان ولد غلا م سرور خان مشہور معروف شخص تھے۔ میرٹھ وطن اور اٹا وہ مسکن تھا اور یہی مدفن بنا۔ ایک مرتبہ ان کو فتق ( آنت اترما۔ ہرنیا ) کا عارضہ لا حق ہو گیا جس سے تکلیف ہوتی تھی، بہت علاج کیا مگر بیکار۔ میا ں بیدار شاہ ایک درویش ریاست بھرت پور میںرہا کرتے تھے۔ انہوں نے بشرائط طہارت و طعام طیب نیز یہ کہ پکانے والا بھی طاہر ہو۔ ہر روز دورد شریف پانچ ہزار مرتبہ پڑھنے کو بتایا۔ ابھی چالیس دن نہ گزرے تھے کہ خان صاحب نے خواب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور نماز عشاءآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ادا کی۔ صبح میاں صا حب نے کہا کہ تمہاری مراد حاصل ہوگئی ہے۔چنا نچہ وہ مرض جا ں گسل قطعی جاتا رہا اور پھر کبھی نہ ہوا۔ وہ درود شریف یہ ہے۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ بِعَدَدِ کُلِّ شَیئٍ مَعلُومَ اللَک۔ (امرا ازفیص احمد ابن حکیم دلدار احمد )۔ (تجلیات از خواجہ شمس الدین عظیمی ) (فوائح العرفان از سید محمد ہا شم ) (تحفہ الابرار ) (زیارت نبی بحالت بیداری ) (نزہتہ الخواطر ) (فضل یزدانی )(صفینہ صلوة و سلام)
 
Top