- شمولیت
- جنوری 08، 2011
- پیغامات
- 6,595
- ری ایکشن اسکور
- 21,397
- پوائنٹ
- 891
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
دراصل "جزاک اللہ خیراً" کا جو بٹن زیر بحث ہے۔ فورم کے اصل سافٹ ویئر میں یہاں پر "شکریہ" کا بٹن ہوتا ہے۔ جسے ہم نے اس بٹن سے تبدیل کیا ہے۔ کیونکہ جیسے ہیلو کی اسلامی شکل "السلام علیکم" ہے، ویسے ہی شکریہ کو اسلامی کریں تو "جزاک اللہ خیرا" بنتا ہے۔ جو شکریہ کی نسبت بدرجہا بہتر ہے۔
یہ بٹن فقط یوزرز کی موٹیویشن کے لئے ہوتا ہے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو کہ واقعی لوگ ان کی پوسٹ کردہ تحریر کو پڑھ رہے ہیں اور اس کے لئے ان کے مشکور ہیں یا انہیں دعائیہ کلمات سے نواز رہے ہیں۔ اس میں میری رائے میں دکھاوا وغیرہ کہیں شامل نہیں ہوتا۔ باقی اعمال تو نیت پر منحصر ہیں۔
دوسری بات یہ کہ بٹن دبانے کے باوجود بھی اگلی پوسٹ میں کئی ساتھی "جزاک اللہ خیرا" لکھ کر پوسٹ بھی کرتے ہیں۔ اس میں بھی کچھ حرج نہیں۔ بلکہ زیادہ ثواب کے حصول کے لئے یہ بہتر ہے۔ بٹن دبا کر جزاک اللہ خیرا کہنے سے شاید وہ ثواب نہ ملے جو پوسٹ میں اپنے الفاظ میں تحریر کرنے سے ملے گا۔ گویا یہ بٹن تحریراً دعائیہ کلمات لکھنے میں تو مانع نہیں، لیکن دوسری جانب غور کیجیئے کہ کئی احباب کے پاس کمپیوٹر میں اردو لکھنے کی سہولت ہی نہیں ہوتی، اور وہ بٹن دبا دینا بہتر سمجھتے ہیں۔ کئی احباب موبائل سے آن لائن ہوتے ہیں، اور بٹن دبا سکتے ہیں، لیکن اردو میں لکھ نہیں سکتے، تو یہ لوگ بھی بٹن دبا دیتے ہیں۔
بہرحال اس کے ہونے اور نہ ہونے کے اپنے اپنے کچھ فوائد اور کچھ نقصانات ہیں۔ موجودہ سسٹم میں اس کی موجودگی ضروری ہے۔ ان شاءاللہ جلد ہی نئے سافٹ ویئر پر یہ فورم اپ گریڈ ہو جائے گا تو امید ہے کہ یہ بٹن غائب ہو جائے گا۔