اللہ تعالیٰ آپ کو بیٹے کی نعمت عطا فرمائے آمین
اور اگر بیٹی ہو تب بھی صبر کریں، اللہ تعالیٰ کے ہر کام میں حکمت ہوتی ہے۔
ایک واقعہ شئیر کر دیتا ہوں جو میں نے پڑھا تھا، اس واقعے کی سند تو میں نہیں جانتا لیکن ہے سبق آموز۔۔۔
"ایک شخص کی چھ بیٹیاں تھیں وہ شخص بیٹے کی نعمت بھی چاہتا تھا، ساتویں بار جب اسے پتہ چلا کہ اب بھی بیٹی ہے تو وہ بہت مایوس ہوا، اور اپنی بیوی سے بھی شاید لڑائی کی، جب وہ سویا تو اس نے خواب میں دیکھا کہ فرشتے اسے جہنم کی طرف دھکیل رہے ہیں، فرشتے جب پہلے دروازے کی طرف گئے تو پہلی بیٹی کھڑی تھی، دوسرے پر گئے تو وہاں بھی اس کی دوسری بیٹی تھی، اس طرح کرتے کرتے چھ دروازوں پر اس کی بیٹیاں تھیں ، اور وہ بچتا رہا، لیکن جب ساتویں دروازے پر پہنچا تو وہاں کوئی نہیں تھا، اچانک ہی اس شخص کی آنکھ کھل گئی اور وہ کہنے لگا کہ ساتویں بار بھی بیٹی ہی ہو۔"
اس واقعے کو مکتبہ دارلسلام کے مدیر حافظ عبدالمالک مجاہد حفظہ اللہ نے اپنی کتابوں کی "سنہری سیریز" میں سے کسی کتاب میں درج کیا ہے۔