آج جب میں درس حدیث کے لیے اسی مدرسہ بنات گیا تو معلوم ہوا کہ انہی خاتون کے والد یوم عرفہ کو فوت ہوگئے
اور اب عملا گھر میں کوئی مرد نہیں صرف بچے اور خواتین
انا للہ وانا الیہ راجعون اللہم اجرہم فی مصیبتہم و اخلف لہم خیرا منہا
ساتھی اس خاتون کے لیے بطور خاص دعا کریں کہ اللہ تعالی پردہ غیب سے اسباب بہم پہنچائے تاکہ عزت و آبرو سے ان کی روزی کا بندو بست ہو سکے
مجھ سے اسی بہن نے پوچھا تھا کہ کیا میں نوکری کر سکتی ہوں تو میں نے تمام حالات سن کر انہیں یہ کہا تھا کہ اگر ضرورت ہے بھی تو کوئی ایسا کام کریں جس میں حجاب قائم رہے اگر نہیں تو گھر سے باہر نہیں (ہو سکتا کسی بہن یا بھائی کو میری فکر سے اختلاف ہو ) لیکن جس علاقے میں ان خاتون کا گھر تھا اس علاقے اور ان کے خاندان کے احوال سن کر میں نے یہی مشورہ دیا اور
آج پھر ان خاتون نے مجھ سے پوچھا کہ اب کیا کروں ؟
تو میں صبح سے یہی سوچ رہا ہوں کہ کیا کہوں ؟
دعا، تسلی، حوصلہ ، صبر تمام احادیث انہیں بیان کی اور اجر بھی بتایا لیکن رزق کا حصول حجاب کی شرط کے ساتھ واقعی بہت مشکل اور دشوار ہے
دعا ، دعا اور صرف دعا کی درخواست ہے
یہ خاتون اور ان جیسے اور جتنے بھی ہیں اللہ سب کا حامی و ناصر ہو