• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دعا کی درخواست

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم،

میرے دوستوں، بھائیوں الله سے میرے لئے دعا کرے کی الله مجھ پر رحم کرے ، بھائیوں میں اس وقت بہت پریشان ہوں، میری بیوی کی طبعیت خراب ہے، میری بیوی کے پیٹ میں پتھری ہو گئی ہے، قرض میں ڈوبا ہوا ہوں، علاج کے لئے پیسے بھی نہیں ہے، اس سب پریشانی کی وجہ سے میری صحت بہت خراب ہو گئی ہے، ہمت پوری طرح ٹوٹ گئی ہے، بس آنسوں نکلتے ہے، مجھے آپ لوگوں سے صرف دعا کی درخواست ہے،

اے الله میں گنہگار ہوں، اور تو ہی غفورالرحیم ہے، مجھے معاف کر دے، تو جسے عزت دے اسے کوئی بے عزت نہیں کر سکتا، اور جسے بے عزت کر دے اسے کوئی عزت نہیں دے سکتا، تو اے الله تو مجھ پر رحم کر اور میرے لئے عزت والے ہی فیصلے نازل کر، اور بے عزتی سے بچا آمین
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
  1. سیدنا ابن عباس﷜ سے مروی ہے کہ نبی کریمﷺ تکلیف کے وقت یہ کلمات دہرایا کرتے: « لا إله إلا الله العظيم الحليم، لا إله إلا الله رب العرش العظيم، لا إله إلا الله رب السماوات ورب الأرض ورب العرش الكريم » ۔۔۔ صحيح البخاري: 6346
  2. سیدنا ابن مسعود﷜ سے مروی ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: « مَا أَصَابَ أَحَدًا قَطُّ هَمٌّ وَلَا حَزَنٌ فَقَالَ اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدِكَ وَابْنُ أَمَتِكَ نَاصِيَتِي بِيَدِكَ مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ أَوْ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي وَنُورَ صَدْرِي وَجِلَاءَ حُزْنِي وَذَهَابَ هَمِّي إِلَّا أَذْهَبَ اللهُ هَمَّهُ وَحُزْنَهُ وَأَبْدَلَهُ مَكَانَهُ فَرَجًا » ’’کسی شخص کو اگر کوئی پریشانی یا تکلیف پہنچے تو وہ یوں دُعا کرے ’کہ اے اللہ میں آپ کا بندہ، آپ کے بندے کا بیٹا، آپ کی بندی کا بیٹا، میری پیشانی آپ کے ہاتھ میں ہے، میرے بارے میں آپ کا حکم لاگو ہوتا ہے، میرے بارے میں آپ کا ہر فیصلہ عدل پر مبنی ہے، میں آپ کو آپ کے ہر اس نام کا - جو آپ نے خود اپنا نام رکھا یا اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھایا یا اپنی کتاب میں نازل کیا یا اسے اپنے علم غیب میں رکھا (یعنی کسی دوسرے کو نہ بتایا) - واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں کہ قرآن پاک کو میرے دل کی بہار، میرے سینے کا نور ، میرے غم کو کھولنے اور میری پریشانی کو لے جانے کا ذریعہ بنادیں‘ تو اللہ تعالیٰ اس کی تکلیف اور پریشانی کو دور فرمادیں گے۔‘‘
    صحابہ کرام﷢ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! کیا ہم اسے سیکھ نہ لیں؟ آپﷺ نے فرمایا: « بَلَىٰ يَنْبَغِي لِمَنْ سَمِعَهَا أَنْ يَتَعَلَّمَهَا » ’’کیوں نہیں جو بھی اس دُعا کو سنے اس کو چاہئے کہ اسے یاد کر لے۔‘‘ [مسند احمد: 3704] امام ابن القیم، احمد شاکر اور البانی﷭ وغیرہم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
  3. سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسولِ کریمﷺ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کو کوئی غم یا تکلیف پہنچے تو وہ کہے: « الله الله ربي لا أشرك به شيئا » ۔۔۔ السلسلة الصحيحة: 2755
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
وعلیکم السلام!
عامر بھائی اللہ پاک آپ پر رحم فرمائے.آپ کی پریشانی کو دور فرمائے.
اللہ رب العزت بھابھی کو شفا عطا فرمائے آمین.
پیٹ کی پتھری سے کیا مراد ہے گردے میں پتھری ہے یا پتے میں؟
اللہ پاک آپ کو قرض سے نجات دے آمین.
عامر بھائی کسی بھی صورت میں ہمت و حوصلے کو پست نہ ھونے دیں.
موحد پر پریشانی تو ضرور آتی ہے لیکن اللہ پاک موحد کو کبھی ذلیل نہیں کرتا.
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,013
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
و علیکم السلام ورحمتہ اللہ!
اللہ سے دعا ہے کہ آپ کی پریشانیوں کو جلد از جلد دور فرمادے اور انہیں آپکی بلندی درجات کا سبب بنادے۔آمین یا رب العالمین۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ!
عامر بھائی! اللہ پاک آپ پر رحم فرمائے.آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائےاور بھابھی کو شفا عطا فرمائے آمین.
 

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
وعلیکم السلام!
عامر بھائی اللہ پاک آپ پر رحم فرمائے.آپ کی پریشانی کو دور فرمائے.
اللہ رب العزت بھابھی کو شفا عطا فرمائے آمین.
پیٹ کی پتھری سے کیا مراد ہے گردے میں پتھری ہے یا پتے میں؟
اللہ پاک آپ کو قرض سے نجات دے آمین.
عامر بھائی کسی بھی صورت میں ہمت و حوصلے کو پست نہ ھونے دیں.
موحد پر پریشانی تو ضرور آتی ہے لیکن اللہ پاک موحد کو کبھی ذلیل نہیں کرتا.
بیشک
 
Top