• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دعا کے الفاظ کو موبائل کی گھنٹی کے طور پر لگانے کا حکم ؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
دعا کے الفاظ کو موبائل کی گھنٹی کے طور پر لگانے کا حکم ؟
سوال:

ریکارڈ شدہ دعا کو موبائل میں بطور گھنٹی استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟


الحمد للہ:

دعا کے الفاظ کو موبائل میں بطور گھنٹی استعمال کرنا مناسب نہیں ہے؛ کیونکہ دعا قرب الہی حاصل کرنے کا ذریعہ اور عبادت ہے، اور عبادت کی تعظیم کرنا ضروری ہے، اس طرح سے اہانت کرنا درست نہیں ہے، فرمانِ باری تعالی ہے:

(وَمَنْ يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ)

ترجمہ: جو بھی اللہ کے شعائر کی تعظیم کرے تو یہ دلوں میں تقوی کا باعث ہے۔[الحج :32]

چنانچہ بہتر یہ ہے کہ موبائل میں ایسی گھنٹی استعمال کی جائے جس میں اللہ کا ذکر نہ ہو تا کہ ذکر الہی کی اہانت کا خدشہ باقی نہ رہے اور نہ ہی موسیقی پر مشتمل کوئی حرام گھنٹی ہو ۔

شیخ صالح فوزان حفظہ اللہ سے استفسار کیا گیا:

"آج کل ہر کسی کے پاس موبائل ہے، تو کیا موبائل میں بطور گھنٹی تلاوت، اذان، یا تکبیر کو استعمال کیا جا سکتا ہے، اس طرح جب بھی موبائل پر کال آتی ہے تو بیت الخلا ، مارکیٹ، اور گھر میں کہیں بھی تلاوت یا اذان وغیرہ کی آواز آنے لگتی ہے، اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟"

تو انہوں نے جواب دیا:

"اذکار اور خصوصی طور پر قرآنی تلاوت کو موبائل میں بطور گھنٹی استعمال کرنے کے لئے نہیں رکھنا چاہیے، اس کیلئے ایسی گھنٹی استعمال کریں جس میں موسیقی بھی نہ ہو، مثال کے طور پر الارم کی گھنٹی استعمال کرے یا ہلکی آواز والی کوئی بھی ٹون استعمال کرے، مگر موبائل میں قرآنی تلاوت یا اذکار کو بطور گھنٹی استعمال کرنا بالکل بھی درست نہیں ہے، بلکہ یہ قرآن مجید اور اذکار کی توہین شمار ہوگا" انتہی

http://www.alfawzan.ws/AlFawzan/sounds/00057-03.ra

مزید کیلئے سوال نمبر: (47407) کا جواب ملاحظہ کریں۔

واللہ اعلم.

اسلام سوال و جواب

http://islamqa.info/ur/128756
 
Top