• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دعا

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً


یہ آیت دراصل ایک دعا ھے جس کے مکمل الفاظ یہ ھیں-
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (سورة البقرة201)
'' اے ہمارے رب ہم کو دنیا میں بھی نعمت و بھلائی (یعنی ھر مطلوب ومقصود مثلاً صحت و عافیت وسیع و کشادہ رہائش خوبصورت بیوی وسیع رزق علم نافع عمل صالح عمدہ سواری اور اچھی تعریف وغیرہ) عطا فرما اور آ خرت میں بھی نعمت و بھلائی دے (یعنی میدان حشر کے خوف سے نجات حساب میں آسانی دائیں ہاتھ میں عمال نامہ کا حصول اور بلاآخر جنت میں داخلہ) اور ہمیں دوزخ کی آگ سے محفوظ رکھ''
اس دعا کی جامعیت کی وجہ سے احادیث میں اس کی بہت ترغیب وارد ھوئی ھے-
نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم اکثر یہی دعا پڑھا کرتے تھے-
چنا نچہ حضرت انس رض بیان فرماتے ہیں کہ
''نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم کثرت سے دعا کیا کرتے تھے '' اے ہمارے رب ہمیں دنیا و آخرت میں خیروبھلائی عطا فرما اور ہمیں عذاب جہنم سے محفوظ رکھ- (صیح بخاری ،صیح مسلم )
اس دعا کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے سخت مریض کو شفا عطا فرما دی چنا نچہ حضرت انس رض بیان فرماتے ہیں کہ
''نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم ایک مریض کی عیادت فرما ئی جو پرندے کے ننھے بچے کی طرح ہڈیوں کا ڈھانچہ ھوگیا تھا ''نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اس سے پوچھا ''کیا تم اللہ تعالیٰ سے کوئی دعا یا سوال کیا کرتے تھے ؟ اس نے جواب دیا ہاں میں یہ دعا کیا کرتا تھا اے اللہ تو نے مجھے جوآخرت میں سزا دینی ھے وہ دنیا میں ھی دے دے- یہ سن کر ''نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمایا سبحان اللہ تمھیں اس کی طاقت و استطاعت کہاں تم نے یہ دعا کیوں نہ کر لی-
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
اے اللہ ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرمااور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے محفوظ رکھ''-
اس نے یہ دعا کی تو اللہ نے اس کو شفا عطا فرما دی''-
نقل
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,094
پوائنٹ
1,155
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً


یہ آیت دراصل ایک دعا ھے جس کے مکمل الفاظ یہ ھیں-


اس دعا کی جامعیت کی وجہ سے احادیث میں اس کی بہت ترغیب وارد ھوئی ھے-
نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم اکثر یہی دعا پڑھا کرتے تھے-
چنا نچہ حضرت انس رض بیان فرماتے ہیں کہ
اس دعا کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے سخت مریض کو شفا عطا فرما دی چنا نچہ حضرت انس رض بیان فرماتے ہیں کہ
نقل
جزاکم اللہ خیرا
 
Top