• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دعوت دین :: آج کیا کیا جائے؟؟

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
قریبا ایک سال قبل ایک اور جگہ لکھے گئے چند الفاظ نذر قارئین ہیں ::


دعوت کا مخاطب عام آدمی کو بنائیں اور حکمت دعوت کو کام میں لائیں، یہیں سے وہ لوگ نکلیں گے جو کسی بھی نام نہاد جکڑ بندی، ازم اور فرقہ واریت سے پاک ہوں گے.

توحید کی تمام انواع کی دعوت اور شرک کی ہر قسم کا رد............ غیراللہ کے ہر مظہر سے لوگوں کو ہٹانا، اور پھر اللہ کی راہ پر لگانا....
اب غیراللہ یا طاغوت کیا ہے........... لوگوں کو یہی نہیں معلوم کہ کفر بالطاغوت کے بغیر ایمان باللہ کسی کام کا نہیں ہے اور نہ اللہ کو اس کی ضرورت ہے نہ دنیا اس سے بدلنے والی ہے.

بزعم خویش جن کو پتہ ہے تو وہ بھی صرف اتنا کہ غیراللہ وہ ہے جس سے اللہ کے علاوہ دعائیں کہ جائیں، مدد مانگی جائے، استغاثہ و استعانت اختیار کی جائیں وغیرہ وغیرہ............... ذاتی زندگی کے ان موحدین کو بھی اجتماعی زندگی میں شرک کی انواع کا علم نہیں اور اس کا رد بطلان اور قلع قمع تو کہیں دور کی باتیں ہیں!!!

اجتماعی زندگی میں حاکمیت کے مسائل ، لوگوں پر خدا کی جگہ اپنا حکم چلانے والے بھی غیراللہ کی صف میں اتے ہیں، اور یہ کہ قانون سازی اور شریعت سازی میں کیا نسبت ہے، تحاکم بغیرما انزل اللہ کفر کا درجہ رکھتا ہے وغیرہ وغیرہ...........

کون ہے جو آج ہر نوع کے طاغوت سے لوگوں کو روشناس کرواتا ہے؟؟ کسی نے ایک حصہ پکڑا ہوا ہے تو کسی اور نے دوسرا ادھا لیا ہوا ہے !!! اور یہی نہیں اس باطل سے، اس طاغوت یا غیراللہ سے بالکل ابراہیمی اسوہ پر اعلان برات کرنا اور اس کی طرف ڈٹ کر، بغیر کسی کمپرومائز کے، دعوت دینا !!!
پہلے ان نظاموں کو چھوڑا جائے گا، ان کی حقیقت کو بالکل اسی طور پر اضح کیا جائے گا، جیسے ہم لوگوں کو قبوری شرک اور استعانت و استغاثہ کے مسائل کھول کھول کر بتاتے ہیں کہ یہ یہ شرک ہے، یہ اس کی صورتیں ہیں اور اس طرح آدمی شرک میں پڑ جاتا ہے اور اسے خبر بھی نہیں ہوتی.........!!!

بالکل اسی کے پیرالل:: یہ جمہوریت ہے، یہ امریت ہے، یہ قانون سازی کو اللہ کی بجائے اپنے لیے مخصوص کرتی ہے اور اسلام کا نام استعمال کر اللہ کے حق میں شریک ہے........مخلوق اللہ کی ہے تو اس پر جس قانون کو چلنا چاہیے وہ بھی آسمانی ہے زمینی نہیں..... یہ ہے حق حاکمیت میں شرک !!!


اس شرک سے ہر طرح علیحدہ رہنا اور اس کے بالمقابل توحید کی دعوت دینا !!!

اور ہاں، یہ دعوت فی نفسہ مطلوب ہو............... فی الحآل لوگوں کو کسی انقلاب کے سہانے سپنے دکھائے جائیں اور نہ ہی دعوت توحید کو محض ایک ٹول سمجھا جائے کہ حکومت کے قیام کی پہلی بنیاد یہ ہے اس لیے ہم یہ کر رہے ہیں............. بلکہ اس پر بغیر کسی اضافت کے ترکیز اور زور صرف کیا جائے!!!
 
شمولیت
مارچ 15، 2012
پیغامات
154
ری ایکشن اسکور
493
پوائنٹ
95
(بزعم خویش جن کو پتہ ہے تو وہ بھی صرف اتنا کہ غیراللہ وہ ہے جس سے اللہ کے علاوہ دعائیں کہ جائیں، مدد مانگی جائے، استغاثہ و استعانت اختیار کی جائیں وغیرہ وغیرہ............... ذاتی زندگی کے ان موحدین کو بھی اجتماعی زندگی میں شرک کی انواع کا علم نہیں اور اس کا رد بطلان اور قلع قمع تو کہیں دور کی باتیں ہیں!!!) کون لوگ مراد ہیں؟
 
Top