• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دفن الجاهلیہ کی تفصیل کیا ہے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

آپکا مراسلہ مسکراہٹ میں ہے اس لئے مزید آگے بڑھے تو بحث کی شکل اختیار کر جائے گا۔ اس مسکراہٹ پر جواب دے دیتے ہیں بعد میں آپ اس پر اپنی مفید معلومات مسکراہٹوں کے ساتھ جاری رکھ سکتے ہیں۔

دفن شدہ مال اتنے سالوں تک اسی جگہ نہیں رہتا اس لئے مالدار لوگ اس کے لئے اینٹوں سے لوہے کے رنگ جیسے زمین دوز لاکرز بنائے جاتے تھے کہ مال وہیں رہے۔

زمین میں دفن، کسی چیز کو دفن کرنے کے لئے لاکز بنانا تاکہ مال محفوظ رہے۔ (لاکرز: مٹی کا مٹکا، اینٹوں سے تیار کردہ گڑھا، یا جست سے تیار کردہ گڑھا)
upload_2016-5-25_11-49-4.png

upload_2016-5-25_11-49-43.png


اور
زمین کی گہرائی، زمین کے نیچے جہاں تیل اور پانی موجود ہے وہ تو قدرتی طور پر جاری و ساری ہے۔ (ایسا نہیں کہ تیل پانی کے ساتھ مل جائے) آپکی نظر میں دونوں میں کوئی فرق نہیں؟

باقی زمین میں خزانہ دفن پر علم تو قرآن مجید سے بھی ہمیں ملتا ہے۔

فَانطَلَقَا حَتَّى إِذَا أَتَيَا أَهْلَ قَرْيَةٍ اسْتَطْعَمَا أَهْلَهَا فَأَبَوْا أَن يُضَيِّفُوهُمَا فَوَجَدَا فِيهَا جِدَارًا يُرِيدُ أَنْ يَنقَضَّ فَأَقَامَهُ قَالَ لَوْ شِئْتَ لَاتَّخَذْتَ عَلَيْهِ أَجْرًا
پھر دونوں چل پڑے یہاں تک کہ جب دونوں ایک بستی والوں کے پاس آ پہنچے، دونوں نے وہاں کے باشندوں سے کھانا طلب کیا تو انہوں نے ان دونوں کی میزبانی کرنے سے انکار کر دیا، پھر دونوں نے وہاں ایک دیوار پائی جو گرا چاہتی تھی تو (خضر علیہ السلام نے) اسے سیدھا کر دیا، موسٰی (علیہ السلام) نے کہا: اگر آپ چاہتے تو اس (تعمیر) پر مزدوری لے لیتے
18:77

وَأَمَّا الْجِدَارُ فَكَانَ لِغُلاَمَيْنِ يَتِيمَيْنِ فِي الْمَدِينَةِ وَكَانَ تَحْتَهُ كَنْزٌ لَّهُمَا وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا فَأَرَادَ رَبُّكَ أَنْ يَبْلُغَا أَشُدَّهُمَا وَيَسْتَخْرِجَا كَنْزَهُمَا رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ وَمَا فَعَلْتُهُ عَنْ أَمْرِي ذَلِكَ تَأْوِيلُ مَا لَمْ تَسْطِع عَّلَيْهِ صَبْرًا
اور وہ جو دیوار تھی تو وہ شہر میں (رہنے والے) دو یتیم بچوں کی تھی اور اس کے نیچے ان دونوں کے لئے ایک خزانہ (مدفون) تھا اور ان کا باپ صالح (شخص) تھا، سو آپ کے رب نے ارادہ کیا کہ وہ دونوں اپنی جوانی کو پہنچ جائیں اور آپ کے رب کی رحمت سے وہ اپنا خزانہ (خود ہی) نکالیں، اور میں نے (جو کچھ بھی کیا) وہ اَز خود نہیں کیا، یہ ان (واقعات) کی حقیقت ہے جن پر آپ صبر نہ کر سکے
18:82

مضبوط گڑھے بنانا ایکسٹرا سیفٹی ہوتی ہو جس میں زمین گھومنا، زلزہ اور اس کے علاوہ اور بھی کوئی وجوہات ہو سکتی ہوں۔

پھر یہ کہ پہلے زمانوں میں یہ طریقے استعمال کئے جاتے تھے ہو سکتا ہے اب بھی دنیا میں کہیں پہاڑوں میں رہنے والے یا گاؤں میں رہنے والے ایسے طریقے استعمال کرتے ہوں۔

مگر ترکی یافتہ ممالک میں جہاں چوری کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے وہاں پرائیویٹ لاکرز کمپنیاں بنی ہوئی ہیں جو بہت کم قیمت میں لاکرز فراہم کرتی ہیں۔

والسلام
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

لیکن پھر 24 گھنٹے بعد اپنی جگہ واپس بھی تو آجاتی ہے! (مسکراہٹ)
خیر یہ تو مزاح کی بات ہوئی، انسان اب کتنا گہرا گڑھا گھود کر مال دفنائے گا کہ وہ زمین کے بیرونی کرسٹ جو کہ 25 تا 70 کیلو میٹر تک ہے ، اس سے بھی گہرا زمین کے مینٹل میں دفن کرے! ہاں زمین کے مینٹل کی کنویکشن کے باعث زمین کے کرسٹ میں ہونے والی سلائڈز یا زلزلہ کی صورت الگ ہے!
ایک بات اور یاد آئی! کیا ہم پاکستانی امید باندھ لیں کہ جس طرح زمیں میں دفن خزانہ حرکت کرکے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتا ہے، اسی طرح کبھی سعودیہ یا ایران کا زیر زمین تیل کا خزانہ بھی پاکستان منتقل ہو جائے گا! (مسکراہٹ)
سعودیہ کے تیل کے خزانے reservoirs کے زیر زمین پاکستان منتقل ہونے کا کوئی چانس نہیں ہے، زلزلہ کی صورت میں زمین کی پلیٹس کی حرکت کی وجہ سے معدنی تیل کو کہیں جانے کیلیے بھی کافی وقت درکار ہے جس میں شاید کئی نسلیں گزر جائیں.
رہا ایران کے ذخائر کا معاملہ تو اس کیلیے سرحدی علاقوں میں تیل کے کنووں کی ٹیڑھی کھدائی کی تیکنیک directional drilling کی مدد سے ایک دوسرے کے علاقے میں موجود ذخائر تک پہنچا جاسکتا ہے لیکن وہ بھی شاید چند ہی کلومیٹر تک (ہاں کھدائی کے بعد وہ ذخیرہ خود کافی زیادہ لمبا چوڑا ہو تو قسمت کی بات ہے)
واللہ اعلم
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

جس بھائی نے جو سوال پوچھا وہ وہیں رہ جائے گیا اور معلوماتی ہونے کہ وجہ سے موضوع سے ہٹ گیا، اگر تو کسی نے کنسٹرکشن کمپنی اور آئل فیلڈ میں جاب ہوئی ہے تو اس پر بحث کی جا سکتی ہے ورنہ سمجھنا اور سمجھانا کوئی فائدہ نہیں دے گا۔

اٹک ریفائنری سے جو تیل نکالا جا رہا ہے اس پر تو ایران سے معاہدہ ہے جس پر ایک مخصوص کوٹہ ہے باقی سارا ایران کو جاتا ہے اور یہ جانا پائپنگ کے ذریعے نہیں بلکہ زمین کی سطح پاکستان سے اوپر ہے اور ایران نیچے۔ ایسی صورت میں سعودی عرب سے پائپ لائن کے ذریعے ۔۔۔۔۔۔؟، پھر یہ تیل ایسے نہیں نکلتا جیسا ہمیں پیٹرول پمپ سے ملتا ہے، پھر پیٹرول پمپ کو ٹینکر کے ذریعے جو فراہمی کی جاتی ہے اس پر پورے ٹینکر میں نیچے کی جانب فریزنگ سسٹم بھی لگا ہوتا ہے جو تیل کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔

فائدہ کم نقصان زیادہ ہے اس لئے شپ ٹینکر کے ذریعے دوسرے ممالک میں سپلائی سستا کام ہے، اتنا ہی کافی ہے۔

والسلام
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

لیکن پھر 24 گھنٹے بعد اپنی جگہ واپس بھی تو آجاتی ہے! (مسکراہٹ)
خیر یہ تو مزاح کی بات ہوئی، انسان اب کتنا گہرا گڑھا گھود کر مال دفنائے گا کہ وہ زمین کے بیرونی کرسٹ جو کہ 25 تا 70 کیلو میٹر تک ہے ، اس سے بھی گہرا زمین کے مینٹل میں دفن کرے! ہاں زمین کے مینٹل کی کنویکشن کے باعث زمین کے کرسٹ میں ہونے والی سلائڈز یا زلزلہ کی صورت الگ ہے!
ایک بات اور یاد آئی! کیا ہم پاکستانی امید باندھ لیں کہ جس طرح زمیں میں دفن خزانہ حرکت کرکے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتا ہے، اسی طرح کبھی سعودیہ یا ایران کا زیر زمین تیل کا خزانہ بھی پاکستان منتقل ہو جائے گا! (مسکراہٹ)
اللہ ذوالجلال والاکرام نوازنے پر ائے تو یہ بهی اسی طرح ممکن ہے جسطرح سعادت اسلام پهونچی حجاز سے ہند (غیر منقسم) تک ۔
 
Top