السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اسحاق سلفی بھائی کو تو بعد میں سمجھائیں لیں گے،پہلے بریلوی مسجد میں انٹری تو ماریں!
بالکل حق اور درست بات ۔۔۔۔۔ لہذا متفق
ہمارے یہاں بریلوی حضرات تمام تر تعصب کے باوجود بریلوی مسجد میں اہل حدیث کو نماز سے منع نہیں کرتے ،
بلکہ جماعت کے ساتھ پڑھنے کی خواہش بھی کرتے ہیں ،
آج سے پچیس سال پہلے انہوں ہمیں اپنی مسجد سے نکالا تھا ،جس کا نتیجہ یہ ہوا ہم نے اپنی مسجد بنالی ،
اور قرآن و سنت کی تبلیغ حسب توفیق شروع کردی ، اور وہ جواب میں دفاع کرتے کرتے تھک جاتے ہیں
تو آخر میں ’’ سب اپنی جگہ ٹھیک ہیں ‘‘ کا نعرہ لگا کر اپنے ساتھیوں کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،