• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دلالت عقل

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
پر فضا قصر ہے، جس کے ہیں حسیں نقش ونگار
اس کی تعمیر میں پوشیدہ ہے فن معمار

بحر وبر، ارض و سما، دشت وجبل، لیل و نہار
ان کی تنظیم کا نگراں نہیں کوئی فنکار؟

نظمِ عالم سے ہے، خود عقل پہ دہشت طاری
کیسے جھٹلائے گی آثارِ وجودِ باری

یہ نباتات و جمادات، ومعادن کی حیات
بحر وبر میں جو ہیں ان گنت سبھی مخلوقات

نملہ و نحلہ و افیال و طیور و حشرات
مختلف سب کے بہر طور ہیں، سارے عادات

اُن کا اک نظم سے جو کام ہوا کرتا ہے
اُس کا کس ذات سے الہام ہوا کرتا ہے؟

خلقت شم و بصر سمع کی توانائی
ذوق کی، لمس کی تاثیر کہاں سے آئی

یہ زبان کس نے عطا کی ہے اسے گویائی
عقل نے فکر کی تمکین کہاں سے پائی

قطرہ آب سے تخلیق ذرا یاد کرو
دل کی دنیا کو بھی ایمان سے آباد کرو

کتنی پر پیچ ہے ترکیبِ وجود انسانی
کہ تصور ہی سے ہوتی ہے خرد بھی حیراں

کون ہے کارگہِ زیست کا ہر دم نگراں
کس کی بنیاد پہ قائم ہے یہ بزم امکاں

رب کے جلوے ہیں، جو سب انفس و آفاق میں ہیں
رب کی آیات میں قرآن کے اسباق میں ہیں


صلاح الدین مقبول احمد
 
Top