• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دلوں کا امتحان

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اَلْحَمْدُ ِﷲِ نَحْمَدُہُ وَ نَسْتَعِیْنُہُ وَ نَسْتَغْفِرُہُ وَنَتُوْبُ اِلَیْہِ وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی مُحَمَّدٍ صلی اللہ علیہ وسلم تَسْلِیْمًا کثیراً
جب ایمان کمزور ہو جائے، دل سخت ہو جائیں، دنیا کی محبت زیادہ اور آخرت کی طرف رغبت کم ہو جائے تو ایسے میں دل کی بیماریوں اور آزمائشوں کے بارے میں گفتگو کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔
اگرچہ آج کل دل کے امراض نے خطرناک صورت اختیار کرلی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ اس کے علاج معالجے کی سہولیات میں بھی بے پناہ اضافہ ہوچکاہے بلکہ اب تو مصنوعی دل بھی لگائے جارہے ہیں اور ماہرین مزید بہتری کی طرف گامزن ہیں علاج کے نت نئے طریقے دریافت کررہے ہیں مگر سب طریقے اور دوائیاں ، سرجری اور چیک اپ وغیرہ کا تعلق اس دل سے ہے جو جسم میں ایک گوشت کا ٹکڑا ہے اور جسم میں خون پمپ کرنے کاکام کرتا ہے ۔ ہم جس دل سے متعلق گفتگو کرنا چاہتے ہیں یا دل کے جن امراض سے بحث کریں گے وہ امراض ایسے نہیں ہیں کہ کوئی سرجن یا ہارٹ اسپیشلسٹ ان کا علاج کرسکے اس لئے کہ ہم ان امراضِ دل کی بات کررہے ہیں جن کا تعلق دل کے کردار و سیرت سے ہے کردار کے لحاظ سے دل کے امراض کون سے ہیں او ران کاعلاج کیاہے اور ان امراض کے چیک اپ کا طریقہ کیاہے اور کہاں یہ چیک اپ ہوسکتا ہے؟دل کے اس قسم کے امراض اور ان کے علاج کے لئے ہم کتاب اللہ اور کلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے استفادہ کریں گے اس لئے کہ سیرت و کردار کے امراض کاعلاج صرف اللہ کے کلام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مطہرہ سے ہی ممکن ہے اس موضوع پر لکھتے وقت مجھے شدید احساس ہوا کہ یہ کوئی آسان موضوع نہیں ہے اور اس پر گفتگو کرنا بھی کوئی سہل کام نہیں اس لئے کہ دل کے احوال کو اور اس کے ارادوں کو صرف اللہ ہی بہتر جانتا ہے
اَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ (الملک:14)
کیا وہ نہیں جانے گا جس نے پیدا کیا ہے؟
یَعْلَمُ السِرَّ وَ اَخْفٰی (طہ :7)
وہ چھوٹی بڑی چھپی باتیں سب جانتا ہے ۔
یَعْلَمُ خَائِنَۃَ الْاَعْیُنِ وَمَا تُخْفِی الصُّدُوْرُ (غافر :19)
وہ آنکھ کی خیانت اور سینوں میں چھپی باتیں جانتا ہے ۔
اس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے علاج اس لئے ممکن ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی وحی کی روشنی میں علاج تجویز کرتے ہیں ۔
وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْھَوٰی اِنْ ھُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰی۔(النجم:3-4)
وہ (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنی خواہش سے بات نہیں کرتے وہ صرف وحی ہے جو انکی طرف کی جاتی ہے
میں اس کتاب میں اس بات کی طرف بھی توجہ دلاؤں گا کہ بہت سے لوگ جن کا دعوٰی ہے کہ وہ دل کے اعمال کے مقاصد کو جانتے ہیں ان کا یہ دعوی کتنا خطرناک ہے دل کے اعمال صرف اللہ تعالیٰ جانتا ہے جن باتوں کا انسان کو علم نہ ہو ان سے اللہ تعالیٰ نے منع کیا ہے مگر کچھ لوگ پھر بھی اپنی آراء کا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔
وَلَا تَقْفُ مَالَیْسَ لَکَ بِہٖ عِلْمٌ اِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ کُلُّ اُولٰٓئِکَ کَانَ عَنْہُ مَسْئُوْلاً۔
جس کا علم نہ ہو اس کے پیچھے مت لگو بے شک سماعت بصارت اور دل سب کے بارے میں سوال کیاجائے گا۔
امتحان القلوب
 
Top