((يَا بَنِي آدَمَ قَدْ أَنزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا يُوَارِي سَوْآتِكُمْ وَرِيشًا وَلِبَاسُ التَّقْوَىٰ ذَلِكَ خَيْرٌ ذَلِكَ مِنْ آيَاتِ اللَّـهِ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ))
''اے آدم (علیہ السلام) کی اولاد ہم نے تمہارے لئے لباس پیدا کیا جو تمہاری شرم گاہوں کو بھی چھپاتا ہے اور موجب زینت بھی ہے اور تقوے کا لباس، یہ اس سے بڑھ کر ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہے تاکہ یہ لوگ یاد رکھیں''
اللہ جل شانہ نےیہ بالکل واضح کردیا ہےکہ تقوی کا لباس اورزینت تقوی،عمدہ وشاندار لباس کے ذریعے ظاہری حسن وجمال سے بڑھ کر اور بہتر ہے۔لہذا کسی بھی لباس تقوی سے مزین اور مرصع ہونا اس وقت تک ممکن نہیں ہےجب تک وہ اپنے قلب کی اصلاح نہ کرلےاوراسے پاکیزہ اور طاہروصاف ستھرا نہ بنا لے،کیونکہ تقوی کا اصلی ٹھکانہ دل ہے۔