• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دنیا سے ٹوٹ کر محبت کرنے والوں کا انجام

شمولیت
جولائی 25، 2013
پیغامات
445
ری ایکشن اسکور
339
پوائنٹ
65
دنیا سے ٹوٹ کر محبت کرنے والوں کا انجام
وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ بعد میں کچھ ایسے نالائق ،نااہل اور ناخلف پید اہوئے جو دنیا اور دنیا کی سج دھج کے ساتھ چمٹ گئے ۔آخرت کو نظرانداز کرکے دنیا کی طرف ہی اپنا کلی میلان کردیا اور جہاد فی سبیل اللہ کو بالآخر خیرباد کہہ دیا۔حالانکہ دین اسلام میں ''الولاء والبراء'' کا سب سے بڑا مظہر جہاد فی سبیل اللہ ہی تھا ۔تو اس دنیا کی طرف میلان اور ترک جہاد کے جرم کی سزا میں اللہ تعالیٰ نے ا ن کے دشمنوں کو ان پر مسلط کردیا اور پھر اللہ کے باغی اور دشمن ان نالائقوں ،نااہلوں ،دنیا کے لالچیوں اور جہاد سے پسپائی اختیار کرنے والوں کی عزتوں کو تار تار کرنے لگے اوران کے علاقوں اور ملکوں کو روندتے ہوئے ان کے گھروں میں آگھسے ۔بعد ازاں مسلمانوں کے درمیان سے ہی نئی روشنی کی دلدادہ ایسی پود پیدا ہوگئی جنھوں نے اللہ کے دشمنوں کی دوستی کو اور ان کی فرمانبرداری کو سب سے زیادہ مقدم رکھا ۔بجائے اس کے کہ وہ اللہ رب العزت سے مدد طلب کرتے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی مضبوط رسی کو تھامتے ہوئے ان کافروں کے خلاف معرکہ آراء ہوتے ۔بلکہ وہ تو دین اسلام سے دور ہوتے ہوتے بہت دورنکل گئے ۔انہوں نے نہ صرف یہ کہ کافروں سے دوستیاں رچائیں بلکہ کافروں کی ایسے ایسے طریقے سے مدد کی کہ جس سے مسلمانوں کی قوت وشوکت ہی ختم ہوکر رہ گئی ۔تاریخ کے اوراق گواہ ہیں کہ ایسے لوگ انسانی تاریخ کے کسی دور میں بھی صالح العقیدہ ،متقی اور پختہ ایمان والے نہ تھے ۔بلکہ ایسے لوگوں کاتعلق یا توکینہ پرور منافقین سے تھا جن کو نہ تو دین اسلام اچھا لگتا تھا نہ شریعت اسلامیہ کی سربلندی ان کو ایک نظر بھاتی تھی ۔سلفی العقیدہ مومنوں کے بارے میں کینہ وبغض اور شر وفساد یہ اپنے سینوں میں چھپائے رکھتے تھے ۔یا پھر ان کا تعلق ایسے گمراہ فرقوں اور مرتد قسم کے لوگوں سے تھا جواپنے پاس سے گھڑا ہوا جھوٹ موٹ پر مبنی دین اور بے سروپاباتیں اسلام کی طرف منسوب کرتے رہتے تھے ۔مثلاًفرقہ باطنیہ اور فرقہ قرامطہ کے لوگوں کا یہی طرز عمل تھا ۔​
ماہ و سال اورلیل ونہار کے گزرنے کے ساتھ ساتھ اس طرح کے اور بھی بہت سے لوگ معرض وجود میں آئے ۔ایسے کینہ پرور منافقوں اور گمراہ مرتد فرقوں کی بددیانتی وخیانت کی وجہ سے ہی تو مسلمان بہت زیادہ مصائب وآلام سے دوچار ہوئے ۔
 
Top