• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دنیا و آخرت کی بھلائی اوربے حس قومیں۔ تفسیر السراج۔ پارہ:2

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَمِنْہُمْ مَّنْ يَّقُوْلُ رَبَّنَآ اٰتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَۃً وَّفِي الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ۝۲۰۱ اُولٰۗىِٕكَ لَہُمْ نَصِيْبٌ مِّمَّا كَسَبُوْا۝۰ۭ وَاللہُ سَرِيْعُ الْحِسَابِ۝۲۰۲ وَاذْكُرُوا اللہَ فِيْٓ اَيَّامٍ مَّعْدُوْدٰتٍ۝۰ۭ فَمَنْ تَعَجَّلَ فِيْ يَوْمَيْنِ فَلَآ اِثْمَ عَلَيْہِ۝۰ۚ وَمَنْ تَاَخَّرَ فَلَآ اِثْمَ عَلَيْہِ۝۰ۙ لِمَنِ اتَّقٰى۝۰ۭ وَاتَّقُوا اللہَ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّكُمْ اِلَيْہِ تُحْشَرُوْنَ۝۲۰۳
اورکوئی ان میں ایسا ہے جو کہتا ہے کہ اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھی خوبی دے اور آخرت میں بھی خوبی دے۔ اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔(۲۰۱) ایسوں ہی کے لیے ان کی کمائی کا حصہ ہے ۔ اور اللہ جلد حساب لینے والا ہے ۔(۲۰۲) اور چند گنتی کے دنوں میں اللہ کو یاد کرو۔ پھر جوکوئی جلدی۱؎ کرکے دودن میں چلاگیا، اس پر بھی کچھ گناہ نہیں اور جو کوئی پیچھے رہ گیا، اس پر بھی کچھ گناہ نہیں۔ اس کے لیے جو ڈرتا ہے اور اللہ سے ڈرو اورجانو کہ تم اسی کے پاس جمع کیے جاؤگے۔(۲۰۳)
۱؎ مکہ والے تعجیل کی صورت کو براجانتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے مسلمان کو رعایت بخشی کہ اگر وہ جلد فارغ ہو سکے، اس سے تو کوئی مضائقہ نہیں اور اس طرح اگر تیسرے دن پر اٹھارکھے تو بھی حرج نہیں۔ دونوں صورتیں جائز ومباح ہیں۔

مکہ والے چھوٹی چھوٹی چیزوں پر اصرار کرتے تھے اور بڑی بڑی چیزوں کو فراموش کردیتے تھے ۔ وہ تاجیل وتعجیل کو تو بڑی اہمیت دیتے تھے لیکن توحید ان کے نزدیک بے وقعت چیز تھی۔ اہتمام بالصغائر اور تساہل عن الکبائر۔ یہ وہ مرض ہے جو مردہ اور بے حس قوموں میں پیدا ہوجاتا ہے۔ وہ مقاصد واصول کو پس پشت ڈال دینے میں کوئی باک نہیں سمجھتے اور غیر اہم جزئیات کو اہمیت دیتے ہیںاور اسی کو دین ومذہب کا نام دینے لگتے ہیں اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان جزئیات کو بالخصوص بیان فرمایا اور بتایا کہ ان کا درجہ بہرحال جزئیات سے زیادہ نہیں۔ اصل شئے تقویٰ وصلاح ہے ۔ جو تم میں نہیں اور جس کے حصول کے لیے تمھیں کوشاں رہنا چاہیے۔
حل لغات
{نَصِیْبٌ} بہرہ ۔ بخرہ۔
 
Top