• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دوران سجدہ ناک زمین پر لگانافرض ہے ۔

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
دوران سجدہ ناک زمین پر لگانافرض ہے ۔
اللہ تعالى نے اسکا حکم رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کو دیا ہے ۔
اگر ناک سجدہ میں زمین پر نہ لگایا جائے تو سجدہ نہیں ہوتا ۔
امام محمد بن اسماعیل بن ابراہیم بن بردزبہ الجعفی مولاہم رحمہ اللہ المتوفى ۲۵۶ھ اپنی کتاب الجامع الصحیح المسند من أمور رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم وسننہ وأیامہ (المعروف صحیح بخاری) کتاب الأذان باب السجود على الأنف حدیث نمبر ۸۱۲ میں فرماتے ہیں :
حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمٍ عَلَى الْجَبْهَةِ وَأَشَارَ بِيَدِهِ عَلَى أَنْفِهِ وَالْيَدَيْنِ وَالرُّكْبَتَيْنِ وَأَطْرَافِ الْقَدَمَيْنِ وَلَا نَكْفِتَ الثِّيَابَ وَالشَّعَرَ
...... نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے سات ہڈیوں پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے = :۱: ماتھا اور ناک :۲: ,:۳: دونوں ہاتھ :۴:,:۵: دونوں گھٹنے :۶:,:۷: دونوں پاؤں کے اطراف ۔ اور مجھے بال اور کپڑوں کو نہ سمیٹنے کا بھی حکم ملا ہے ۔
 
sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
دوران سجدہ ناک زمین پر لگانافرض ہے ۔

اگر ناک سجدہ میں زمین پر نہ لگایا جائے تو سجدہ نہیں ہوتا ۔

رفیق طاہر صاحب یہ آپ کا قیاس ہی ہے یا کوئی دلیل ہے ؟
کیونکہ حدیث میں ایسے کوئی الفاظ نہیں
نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے سات ہڈیوں پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے = :۱: ماتھا اور ناک :۲: ,:۳: دونوں ہاتھ :۴:,:۵: دونوں گھٹنے :۶:,:۷: دونوں پاؤں کے اطراف ۔ اور مجھے بال اور کپڑوں کو نہ سمیٹنے کا بھی حکم ملا ہے ۔
اک اور سوال کہ یا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا گیا حکم امتیوں کے لئے بھی وہی حکم رکھتا ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ہے؟ اگر ہاں تو پھر دلیل ہی پیش کیجئے گا ۔
اور آخر میں یہ ضرور ضرور ضرور بتائیے گا کہ آپ نے جو حکم بتایا ہے کہ دوران سجدہ ناک زمین پر لگانافرض ہے یہ فرض کا حکم آپ نے کیسے لگایا ؟ یہ حکم قرآن ہے یا حدیث؟اور اگر ناک سجدہ میں زمین پر نہ لگایا جائے تو سجدہ نہیں ہوتا یہ فرمان مبارک قرآن ہے یا حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ؟
شکریہ
 
اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130

صحيح البخاري » كِتَاب الْأَذَانِ » أَبْوَابُ صِفَةِ الصَّلَاةِ » بَاب السُّجُودِ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمٍ
رقم الحديث: 771
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، " أُمِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْضَاءٍ ، وَلَا يَكُفَّ شَعَرًا وَلَا ثَوْبًا الْجَبْهَةِ وَالْيَدَيْنِ وَالرُّكْبَتَيْنِ وَالرِّجْلَيْنِ " .

اگر ناک بھی زمیں پر لگانا فرض(واجب) ہوتا تو اس حدیث میں بھی ضرور بیان ہوتا۔۔۔۔

(مجتھد اسکو کہتے ہیں جو کسی باب میں موجود تمام روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی حکم کا استنباط کرے۔۔۔)
جزاک اللہ خیرا۔
 
ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376

صحيح البخاري » كِتَاب الْأَذَانِ » أَبْوَابُ صِفَةِ الصَّلَاةِ » بَاب السُّجُودِ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمٍ
رقم الحديث: 771
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، " أُمِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْضَاءٍ ، وَلَا يَكُفَّ شَعَرًا وَلَا ثَوْبًا الْجَبْهَةِ وَالْيَدَيْنِ وَالرُّكْبَتَيْنِ وَالرِّجْلَيْنِ " .

اگر ناک بھی زمیں پر لگانا فرض(واجب) ہوتا تو اس حدیث میں بھی ضرور بیان ہوتا۔۔۔۔

(مجتھد اسکو کہتے ہیں جو کسی باب میں موجود تمام روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی حکم کا استنباط کرے۔۔۔)
جزاک اللہ خیرا۔
سبعۃ اعضاء سے آپ کیا مراد لیتے ہیں ؟؟
دوسری احادیث میں ان سات کی وضاحت ہے ۔۔اس میں ماتھا اور ناک کا ذکر ہے ۔
 
Top