کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
دولت اسلامی کے مقابلے میں 'دولت مسیحی' کا ظہور
گمنام یورپی تنظیم کا مسلمانوں کو ذبح کرنے کا اعلان
العربیہ ڈاٹ نیٹگمنام یورپی تنظیم کا مسلمانوں کو ذبح کرنے کا اعلان
اتوار 29 نومبر 2015م
اس وقت دنیا شام اور عراق میں سرگرم انتہا پسند تنظیم دولت اسلامی "داعش" کے خونی پنجوں سے نمٹنے میں مصروف ہے اور دوسری جانب مسیحی دنیا میں ایک نئی تنظیم ابھر رہی ہے جس نے بیلجیئم بالعُموم پوری دنیا کے مسلمانوں کا قلع قمع کرنے کا خوفناک اعلان کیا ہے۔
عرب روزنامہ 'الحیاۃ' کے مطابق بیلجیئم کے سرکردہ مسلمان مذہبی رہ نما اور 'اتادامون' نامی مسجد کے منتظم جمال حباشیش نے بتایا ہے کہ انہیں ڈاک کے ذریعے سے "دولت مسیحی" نامی ایک تنظیم کا پیغام ملا ہے جس میں اس نے بیلجیئم کے مسلمانوں کو قتل کی دھمکی دی ہے۔
دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا ہے کہ "اب وقت آ گیا ہے کہ بیلجیئم میں موجود مسلمانوں کی تمام مساجد، تمام مسلمانوں اور ان کے کاروباری مراکز کو انتقام کا نشانہ بنایا جائے۔ ہم مسلمانوں کو خنزیروں اور کتوں کی طرح ہلاک کریں گے اور انہیں سرعام سولیوں پر لٹکائیں گے"۔
حباشیش کا کہنا ہے کہ "دولت مسیحی" نامی گروپ کی جانب سے بیلجیئم کی حکومت سے بھی پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف منظم انداز میں انتقامی کارروائیوں کا آغاز کرے۔
بیلجیئم میں موجود مذہبی رہ نماء نے دھمکی آمیز پیغام پر گہری تشویش کا اظٖہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے جلد ہی بیلجیئم کی حکومت کو آگاہ کریں گے اور مقامی مسلمان قیادت کو بھی اس حوالے سے متنبہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر بیلجیئم میں دولت مسیحی نامی کسی تنظیم کا وجود ہے تو اسے مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اسلام کے خلاف نفرت کو ہوا دینا اور مسلمانوں کے گلے کاٹنے کی دھمکیاں دینے سے یورپی ملکوں میں مسلمان اور غیر مسلم سب مزید غیر محفوظ ہو سکتے ہیں۔
فرانسیسی اخبار"لوباریزیان" نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ "دولت مسیحی" نامی گروپ کی جانب سے بیلجیئم کی دو دیگر مساجد کو بھی ایسے ہی دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ بیلجیئم میں مساجد کے منتظمین کو ایک نامعلوم گروپ کی جانب سے یہ دھمکی آمیز پیغامات ایک ایسے وقت میں موصول ہوئے ہیں جب ایک ہفتہ پیشتر بیلجیئم کے وزیراعظم چارلس میچل نے ملک میں موجود تمام مساجد کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جس مسجد کا تعلق شدت پسندی کو ہوا دینے سے ثابت ہوا اسے بند کر دیا جائے گا اور اس کی منتظمین کو گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے گی۔
ح