• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں!!

شمولیت
اپریل 03، 2011
پیغامات
101
ری ایکشن اسکور
661
پوائنٹ
0
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ;
بہت افسوس کے ساتھ کہنا ہے کہ 6 جون کو میں نے سوال و جواب سیکشن میں ایک سوال پوچھا ہے جس کا جواب 3 دن گزر جانے کے بعد بھی نہیں ملا اتنی تیز رفتاری سے کام کرنے پہ فورم انتظامیا کو خراج تحسین ہو اور صد افسوس تو اس بات پہ ہے کہ علوی صاحب آتے ہیں اور باہر سے چکر لگا کر چلے جاتے ہیں خیر یہ آپ لوگوں کی اپنی پالیسی ہے کہ جب جواب دیں ہمیں تو انتظار کرنا ہے بقول شاعر‏
عمر_درار مانگ کہ لائے تھے چار دن؛؛؛
دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں؛؛؛
جب تک آپکی طرف سے کسی مسئلے کا جواب آتا ہے تب تک یا تو وہ مسئلا خود حل ہو جاتا ہے یا پھر کسی اور جگہ سے حل کروالیا جاتا ہے.
والسلام
جزاک اللہ
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم access بھائی!
مجلس التحقیق الاسلامی (Islamic Research Council) لاہور کے دیگر بہت سے پراجیکٹ کی طرح ’محدّث فورم‘ ایک نان پرافٹ پلیٹ فارم ہے جو آپ لوگوں کیلئے بہت سی سہولیات، فوائد اور علمی گزارشات کے ساتھ ساتھ فتویٰ کی بھی ایک انتہائی اہم اور بنیادی سہولت فراہم کر رہا ہے (جس کی اہمیت ہر لحاظ سے میڈیکل ڈاکٹر کے مشورے اور وکیل کی وکالت سے کہیں زیادہ ہے) اور وہ بھی بغیر معاوضے کے، جس کے لئے علمی نگران علوی بھائی کی ذمّہ داری ہے کہ وہ فورم کی علمی نگرانی کے ساتھ ساتھ سوالوں کے جواب دیں، صبح سے شام تک اپنی گوناگوں مصروفیات کے باوجود یہ ان کی ذرّہ نوازی ہے کہ وہ اپنا بہت قیمتی وقت فورم کو بھی دیتے ہیں، جو کہ ظاہر ہے بہت محدود ہوتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سوالات کی تعداد اور روزانہ اوسط کافی زیادہ ہوگئی ہے، شائد آج پوچھے جانے والے سوالوں کی تعداد 20 سے بھی زائد ہے۔ جس کیلئے ہم اپنے محدود وسائل میں کئی علمی نگران مقرر نہیں کر سکتے۔ (اسی لئے آئندہ ہر فرد کے لئے روزانہ ایک سے زیادہ سوال نہ کرنے کا قانون بنانے کی آپشن زیر بحث ہے۔) اس کے باوجود میں نے اور آپ سب نے بھی محسوس کیا ہوگا کہ علوی بھائی اپنی یہ ذمہ داری بہت ہی بہتر انداز میں سر انجام دے رہے ہیں کہ کسی سوال کو بھی ہمارے طے کیے گئے اصول (یعنی ہر سوال کا جواب تین دن کے اندر اندر دینے کی کوشش کی جائے گی، اور تین دن سے پہلے سوال کے جواب کا تقاضا نہیں کیا جائے گا) سے تاخیر نہیں ہوئی الا ما شاء اللہ! اب آپ خود ہی غور کیجئے کہ آپ کے سوال کو ابھی اڑھائی دن گزرے تھے کہ آپ نے گرما گرم اعتراض لکھ دیا۔ حالانکہ ہم سوال وجواب کے قواعد میں طے کر چکے ہیں کہ کوئی صاحب بھی تین دن سے پہلے سوال کے جواب پر اصرار نہیں کریں گے۔
اپنا انداز آپ خود ہی ملاحظہ فرمائیں
  • بہت افسوس کے ساتھ کہنا ہے کہ 6 جون کو میں نے سوال و جواب سیکشن میں ایک سوال پوچھا ہے جس کا جواب 3 دن گزر جانے کے بعد بھی نہیں ملا۔
  • اتنی تیز رفتاری سے کام کرنے پہ فورم انتظامیا کو خراج تحسین ہو
  • صد افسوس تو اس بات پہ ہے کہ علوی صاحب آتے ہیں اور باہر سے چکر لگا کر چلے جاتے ہیں۔
  • خیر یہ آپ لوگوں کی اپنی پالیسی ہے کہ جب جواب دیں ہمیں تو انتظار کرنا ہے بقول شاعر‏
عمرِ دراز مانگ کہ لائے تھے چار دن؛؛؛
دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں؛؛؛​

  • جب تک آپکی طرف سے کسی مسئلے کا جواب آتا ہے تب تک یا تو وہ مسئلہ خود حل ہو جاتا ہے یا پھر کسی اور جگہ سے حل کروالیا جاتا ہے۔
محترم بھائی! بجائے اس کے کہ ان حالات میں آپ ہمارے ساتھ ممد ومعاون ہوں، آپ کا یہ طنزیہ انداز بہت غیر مناسب ہے، جو ہماری حوصلہ افزائی کی بجائے ہماری ہمت توڑنے کیلئے کافی ہے، کیا کسی عالم دین کی یہی عزت ہے، نبی کریمﷺ کا فرمان ہے: « ليس منا من لم يجل كبيرنا ، ويرحم صغيرنا ! و يعرف لعالمنا حقه » کہ ’’جو بڑوں کی تعظیم، چھوٹوں پر رحم اور اپنے علماء کی قدر ومنزلت نہ پہچانے تو وہ ہم میں سے نہیں۔‘‘
اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائیں!
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیرا انس بھائی جان آپ نے واقعی صحیح باتیں لکھی ہیں یہ بہت محنت کا کام ہے جس کو پورے اسلوب کے ساتھ علوی بھائی جان سر انجام دے رہے ہیں۔اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے بھائی علوی کو جزائے خیر عطا فرمائے اور مزید ہمت اور توفیق عطا فرمائے آمین۔
سوال پوچھنا آسان ہوتا ہے اور جواب دینا بہت مشکل کام اور پھر ایسی حالت میں کہ ایک سے زائد یوزر اکھٹے سوال پوچھنے لگ جائیں۔ابھی تک تو میرے تقریبا تمام سوالات کے جوابات دئے ہیں علوی بھائی جان نے۔اور مزید جواب سمجھ نہ آنے کی صورت میں بار بار لکھنے پر بھی جواب دیا ہے وہ بھی بغیر ڈانٹے یا غصہ کیے بغیر۔اور یہ بات انس بھائی جان کی صحیح ہے کہ ایک یوزر کئی سوالات کرتے ہیں جن میں میں بھی شامل ہوں صرف کل کے دن میں نے ١٥ سے زیادہ سوالات کیے ہیں۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سوالات کی تعداد اور روزانہ اوسط کافی زیادہ ہوگئی ہے، شائد آج پوچھے جانے والے سوالوں کی تعداد 20 سے بھی زائد ہے۔ جس کیلئے ہم اپنے محدود وسائل میں کئی علمی نگران مقرر نہیں کر سکتے۔ (اسی لئے آئندہ ہر فرد کے لئے روزانہ ایک سے زیادہ سوال نہ کرنے کا قانون بنانے کی آپشن زیر بحث ہے۔)
لیکن انس بھائی جان سے ایک گزارش ہے کہ ایک سوال کی پابندی نہ رکھیں اس سے بڑھا کر تین سوالات کر دیں کہ ایک رکن ایک دن میں تین سوال تک کر سکتا ہے۔یہ میری ایک رائے ہے۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
بہت افسوس کے ساتھ کہنا ہے کہ 6 جون کو میں نے سوال و جواب سیکشن میں ایک سوال پوچھا ہے جس کا جواب 3 دن گزر جانے کے بعد بھی نہیں ملا اتنی تیز رفتاری سے کام کرنے پہ فورم انتظامیا کو خراج تحسین ہو اور صد افسوس تو اس بات پہ ہے کہ علوی صاحب آتے ہیں اور باہر سے چکر لگا کر چلے جاتے ہیں خیر یہ آپ لوگوں کی اپنی پالیسی ہے کہ جب جواب دیں ہمیں تو انتظار کرنا ہے بقول شاعر۔۔۔۔۔۔‏
تاخیر کے معذرت!لیکن عذر یہ پیش کرنا ہے کہ
آپ کے اس اکاونٹ کےنام سے سوال وجواب سیکشن میں مجھے کوئی سوال موصول نہیں ہوا۔ اگر آپ اس کا کوئی لنک یہاں شیئر کر دیں تو آسانی ہو گی۔ ہوسکتا ہے کہ نظروں سے اوجھل ہونے کی کوئی وجہ ہو یا آپ نے کہیں اورکسی سیکشن میں سوال کیا ہو۔ اس وقت تو میرے سامنے جواب دینے کے لیے صرف ارسلان بھائی کے سوالات موجود ہیں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
تاخیر کے معذرت!لیکن عذر یہ پیش کرنا ہے کہ
آپ کے اس اکاونٹ کےنام سے سوال وجواب سیکشن میں مجھے کوئی سوال موصول نہیں ہوا۔ اگر آپ اس کا کوئی لنک یہاں شیئر کر دیں تو آسانی ہو گی۔ ہوسکتا ہے کہ نظروں سے اوجھل ہونے کی کوئی وجہ ہو یا آپ نے کہیں اورکسی سیکشن میں سوال کیا ہو۔ اس وقت تو میرے سامنے جواب دینے کے لیے صرف ارسلان بھائی کے سوالات موجود ہیں۔
علوی بھائی جان،
بہن نے ٦ جون کو یہاں پر سوال کیا تھا۔ جس کا آپ پہلے ہی گزشتہ روز جواب دے چکے ہیں۔
 
شمولیت
اپریل 03، 2011
پیغامات
101
ری ایکشن اسکور
661
پوائنٹ
0
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ:
میری اس تحریر کا مقصد نہ کسی کو دکھ پہنچانا تھا اور نہ ہی کسی کی عزت کو کم کرنا تھا اگر کسی کو میری بات سے تکلیف پہنچی ہے تو میں اس کے لئے معذرت کرتی ہوں ہاں البتہ میرا انداز کچھ قدر_ مختلف تھا مگر اسکا مقصد صرف فورم انتظامیہ کی توجہ اس طرف دلانی تھی کہ جس قدر جلدی جوابات مل جائیں تو بہتر ہے اور مجھے یہ پتا نہ تھا کہ 3 دن کا زیادہ ٹائیم درکار ہوتا ہے خیر غلطی انسان سے ہوجاتی ہے اگر میں نے کچھ غلط لکھ دیا تھا تو میری اصلاح ذاتی پیغام کے ذریعے بھی کی جاسکتی تھی مگر میرے خیال میں جیسا انداز میں نے اختیار کیا ویسا مجھے جواب بھی مل گیا جو میری اصلاح کے لئے کافی ہے جزاک اللہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
خیر غلطی انسان سے ہوجاتی ہے اگر میں نے کچھ غلط لکھ دیا تھا تو میری اصلاح ذاتی پیغام کے ذریعے بھی کی جاسکتی تھی مگر میرے خیال میں جیسا انداز میں نے اختیار کیا ویسا مجھے جواب بھی مل گیا جو میری اصلاح کے لئے کافی ہے جزاک اللہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہن آپ نے صحیح کہا ہے لیکن انس بھائی جان کا اوپن فورم پر لکھنے سے آپ کے ساتھ ساتھ ہماری اصلاح بھی ہو گئی اور نئے پڑھنے والوں کی اصلاح بھی ہو جائے گی۔ان شاءاللہ
تاکہ اگر کسی اور بھائی یا بہن کو اس قسم کی شکایت ہو تو اسی پوسٹ سے اس کی اصلاح کر دی جائے۔
 
Top