مجھے اس حدیث کا حوالہ چاہیے.
(( تَرَكْتُ فِيكُمْ أَمْرَيْنِ لَنْ تَضِلُّوا مَا تَمَسَّكْتُمْ بِهِمَا: كِتَابَ اللهِ وَسُنَّةَ نَبِيِّهِ ))
" میں تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں، جب تک تم انہیں مضبوطی سے پکڑے رہو گے، ہرگز گمراہ نہیں ہو گے، الله تعالی کی کتاب اور اس کے نبی اکرم (ﷺ) کی سنت۔"
اس حدیث کو امام مالک نے موطا میں بلاغاً ( یعنی بغیر سند )۔۔اور ۔۔ امام حاکم نے مستدرک میں موصولاً (یعنی بالاسناد )
نقل فرمایا ہے ؛
موطا کی روایت ان الفاظ سے ہے :
(عَنْ مَالِكٍ أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " تَرَكْتُ فِيكُمْ أَمْرَيْنِ، لَنْ تَضِلُّوا مَا تَمَسَّكْتُمْ بِهِمَا: كِتَابَ اللَّهِ وَسُنَّةَ نَبِيِّهِ "
ترجمہ : امام مالک کو یہ بات پہنچی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
" میں تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں، جب تک تم انہیں مضبوطی سے پکڑے رہو گے، ہرگز گمراہ نہیں ہو گے، الله تعالی کی کتاب اور اس کے نبی اکرم (ﷺ) کی سنت۔"
مستدرک حاکم کی روایت یہ ہے:
(عن أبي هريرة رضي الله عنه ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إني قد تركت فيكم شيئين لن تضلوا بعدهما: كتاب الله وسنتي ، ولن يتفرقا حتى يردا علي الحوض "
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں
کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
" میں تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں، جب تک تم انہیں مضبوطی سے پکڑے رہو گے، ہرگز گمراہ نہیں ہو گے، الله تعالی کی کتاب اور اس کے نبی اکرم (ﷺ) کی سنت ، اور یہ دونوں جدا نہیں ہونگی حتی کہ میرے پاس حوض کوثر تک پہنچ جائیں "
اور
علامہ الالبانی ( صحیح الجامع الصغیر ) میں لکھتے ہیں :
«تركت فيكم شيئين لن تضلوا بعدهما: كتاب الله وسنتي ولن يتفرقا حتى يردا علي الحوض» .
(صحيح) ... [ك] عن أبي هريرة. المشكاة 186، الصحيحة 1761.
یعنی سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
" میں تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں، جب تک تم انہیں مضبوطی سے پکڑے رہو گے، ہرگز گمراہ نہیں ہو گے، الله تعالی کی کتاب اور اس کے نبی اکرم (ﷺ) کی سنت ، حتی کہ میرے پاس حوض کوثر تک پہنچ جائیں "
یہ حدیث صحیح ہے ،حاکم ؒ نے مستدرک میں روایت کی ہے ،اور مستدرک حاکم کے حوالہ سے صاحب مشکاۃ نے نقل کی ہے "
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔