• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دکھوں کے ساتھی کبھی نہیں بھولتے ...

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
واقعہ افک کے موقعہ پر انصار کی ایک عورت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی، اور کچھ کہے بغیر ان کے ساتھ مل کر ان کے غم میں بہت روئیں.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: "میں اس عورت کا اپنے غم میں یوں شریک ہونا کبھی نہیں بھول سکتی!"
(صحیح بخاری 4141)

جب اللہ نے تبوک سے پیچھے رہ جانے کے مسئلے میں سیدنا کعب رضی اللہ عنہ کی توبہ قبول کی اور وہ ایک تکلیف دہ بائیکاٹ کے بعد مسجد میں داخل ہوئے, تو سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ ان کے استقبال کو لپکے اور انہیں گلے سے لگایا. سیدنا كعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا : "میں طلحہ کا مجھے یوں مبارکباد دینا کبھی نہیں بھول سکتا !"
(صحيح مسلم 2769)

بعض اوقات آپ کو کسی دوست کی طرف سے ایسے ہی رونے, لپکنے اور گلے لگانے کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کو بتائے کہ آپ اکیلے نہیں ہو.. ہماری خوشیاں اور غم سانجھے ہیں!
 

Rashid Yaqoob Salafi

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 12، 2011
پیغامات
140
ری ایکشن اسکور
509
پوائنٹ
114
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امی عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے الفاظ کہ میں اس عورت کا اپنے غم میں شریک ہونا کبھی نہیں بھول سکتی، یہ بخاری کی حدیث 4141 میں نہیں ملے۔
 
Top