السلام علیکم
تصویر اٹیچ کرنے کے 3 طریقے پیش ہیں آپ سے پہلی تصویر شائد درست نہیں لگی۔
1۔کسی بھی تصویر پر رائٹ کلک کریں تو ایک پیچ کھلے گا جیسا بائیں طرف تصویر میں نظر آ رہا ہے، اس میں کاپی لنک ایڈریس پر کلک کریں جو لنک نظر آئے گا اسے کاپی کر لیں۔
اس کے بعد فورم پیج پر جہاں پوسٹ لکھنی ہے اس پر چھوٹا سا آئیکون تصویر والا نظر آ رہا ہے اسے کلک کریں جیسا کہ دائیں طرف تصویر میں نظر آ رہا ہے
اس کے بعد کاپی لنک ایڈریس اس میں پیسٹ کریں اس کے بعد مندرج کو کلک کریں۔
کاپی لنک ایڈریس پر خیال رکھیں کہ وہ https سے شروع ہوتا ہو۔
2۔ کسی بھی تصویر پر رائٹ کلک کریں اس کے بعد سیو امیج ایز پر کلک کریں، کمپیوٹر کی ونڈو کھلے گی اس کے دائیں طرف پکچر کر کلک کریں اور پھر اسے سیو کر لیں۔
اس کے بعد فائل اپلوڈ کر کلک کریں اس کے بعد براؤز پر کلک کریں اس کے بعد ونڈو کھلے گی اس تصویر پر ڈبل کلک کریں۔
اب تصویر نیچے بائیں طرف چھوٹی سی نظر آئے گی جس پر پوری "تصویر پر" ڈبل کلک کریں تو تصویر پیج میں آ جائے گی۔
3۔ کسی بھی تصویر پر رائٹ کلک کریں، اس کے بعد کاپی امیج پر کلک کریں۔
فورم پیج میں رائٹ کلک کر کے پیسٹ کر لیں۔
؛؛؛؛؛؛؛؛؛
اگر تصویر اپنے کیمرہ سے لی ہے تو پھر اسے یو ایس بی کے ذریعے یا جو بھی متبادل طریقہ آپکو معلوم ہو اس سے اپنے لیپ ٹاپ تصویر سیو کریں اور پھر طریقہ نمبر دو کے مطابق عمل کریں۔
والسلام