• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دیر تک بیٹھے رہنے سے بیماریوں اور قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
دیر تک بیٹھے رہنے سے بیماریوں اور قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق

ویب ڈیسک پير 28 مارچ 2016۔

خبردار مسلسل بیٹھنے سے آپ کی زندگی کم ہوسکتی ہے۔ فوٹو: فائل

ساؤ پالو: کئی برس سے جاری متعدد تحقیقات سے ظاہر ہوا ہے کہ دن میں دیر تک بیٹھے رہنے سے موٹاپا، امراضِ قلب اور قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اب ایک نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ 3 گھنٹے سے زائد بیٹھے رہنے کا عمل 54 ممالک میں سالانہ 3.8 اموات کی وجہ بن رہا ہے۔ لیکن اگر بیٹھنے کا دورانیہ کم کرکے صرف تین گھنٹے تک لایا جائے تو زندگی میں 0.2 فیصد اضافہ ممکن ہے۔
برازیل کی یونیورسٹی آف ساؤ پالو کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایک امریکی اوسطاً 13 گھنٹے روزانہ بیٹھتا ہے اور 7 گھنٹے سے زیادہ وقت اپنے دفتر میں بیٹھتا ہے جو اس کے لیے بہت مضر ہے۔
ایک سال قبل ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ مسلسل بیٹھے رہنے سے امراضِ قلب، ذیابیطس، کینسر اور قبل ازوقت موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں کیونکہ اس سے جسمانی نظام پر بہت اثر اور دباؤ پڑتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ دیر تک بیٹھے رہنا ہمارے جدید دور کا ایک معمول بن چکا ہے جسے تبدیل کرنا ایک مشکل امر ہے اور پھر طرزِ حیات ایسا ہوگیا ہے کہ اس میں ورزش اور بھاگ دوڑ کی کمی ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
طویل دورانیے تک بیٹھے رہنے والوں پر بُڑھاپا لپک کر آتا ہے !

پیر 25 ربیع الثانی 1438هـ - 23 جنوری 2017م

دبئی – العربیہ نیوز چینل

ماضی میں متعدد تحقیقی مطالعوں میں یہ بات ظاہر ہو چکی ہے کہ طویل دورانیے تک بیٹھے رہنے کے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے ہونے والی نئی امریکی تحقیق میں انتہائی دھچکا پہنچانے والے نتائج سامنے آئے ہیں۔ مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ طویل دورانیے تک بیٹھے رہنے سے بڑھاپا تیزی سے آتا ہے !

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہونے والی اس طبی تحقیق کے مطابق انسان کا بیٹھنا "DNA" کے اندر تبدیلیوں کا سبب بنتا ہے۔ یہ تبدیلیاں بڑھاپے کی علامات کے جلد ظاہر ہونے کے ساتھ مربوط ہیں جن کا انسانی جلد پر منفی اثر پڑتا ہے۔

تحقیقی مطالعے میں 64 سے 65 برس کی تقریبا 1500 خواتین کو شامل کیا گیا۔ اس دوران یہ انکشاف بھی ہوا کہ جو خواتین بنا حرکت کیے روزانہ 10 گھنٹوں سے زیادہ بیٹھی رہتی ہیں وہ جسم میں "اجزاءِ آخر" یعنی telomeres (ڈی این اے کے سالمے پر اساسوں bases کے تکراری حصوں) کی طوالت کم ہونے کا شکار ہو جاتی ہیں۔ سائنسی شواہد اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ " اجزاءِ آخر" کی طوالت کا گھٹتے چلے جانا زندگی کی طوالت کم ہو جانے سے سروکار رکھتا ہے۔

تاہم صحت مند اسلوبِ زندگی ، سگریٹ نوشی اور موٹاپے کے اسباب سے دوری کے علاوہ روزانہ کم از کم تیس منٹ کی ورزش کے ذریعے.. اجزاءِ آخر یا telomeres کے گھَٹنے کی رفتار کو سُست بنا کر زیادہ سرگرم اور غالبا زیادہ طویل زندگی سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
”قبل از وقت“ موت کا ”خطرہ“
اس زندگی میں یہی ایک واحد خطرہ تو نہیں ہے
آپ کچھ بھی کرلیں۔ موت مقررہ وقت سے پہلے آ نہیں سکتی ۔ اور وقت آجائے تو ٹل نہیں سکتی۔
سوچنے والی بات
 
Top