• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دیر سےشادی

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
دیر سے شادی ہونا معاشرے میں عام ہوگیا ہے، لڑکوں کی اصل شادی کی عمر جب گزر جاتی ہے، تو لڑکے کے والدین ، آدھی عمر کی لڑکی کی تلاش شروع کرتے ہیں، آدھی عمر کی لڑکی تو کم کو ملتی ہے، مگر آدھی سے تھوڑی بڑی عمر کی لڑکی ، جو بیچاری معاشرے کے ظلم و ستم کی وجہ سے پکی عمر میں داخل ہوجاتی ہے، ڈھونڈ لی جاتی ہے۔
اس سے شدید پیچیدگیاں پید اہوتی ہیں، خاص کر ذہنی ہم آہنگی کے اعتبار سے بھی ۔۔۔
اس میں نہ لڑکی کا قصور ہے نہ ہی لڑکے کا قصور ۔ قصور ہمارے معاشرے کا ہے، جس نے جہیز کی رسم کو پروان چڑھایا، شادی کرتے وقت شہنشاہی خرچے کیے، ان کے لال گال دیکھ کر سب نے اپنے گال لال کرنے کی کوشش کی ۔۔۔۔۔۔۔
سونے کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ، پھر فضول رسومات ، جہیز کی لعنت ، غرض ان سب چیزوں نے شادی کو بہت مہنگا کردیا ہے۔
ظاہر ہے ، پھر دھوم دھام سے شادی کرنے کے لیے ، انتظام تو کرنا پڑتا ہے، کوئ اپنی پراپرٹی بیچتا ہے، کوئ بینک سے قرض لیتا ہے۔
یہ شادی پہلے دن سے ہی بوجھل ہوتی ہے، ظاہر ہے قرض سے کی گئ شادی کہاں سکون دے سکتی ہے۔
سادگی سے نکاح ، سب مسائل کا حل ہے سنت عمل بھی ہے، اس میں برکت بھی ہے۔ شادی میں جلدی کرنی چاہئیے، ورنہ معاشرے میں اور پیچیدگیاں پیدا ہونگی ۔۔۔
عبدالقیوم صحافی
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344

عبد القیوم بھائی لڑکیوں نے آیڈیل بنا رکھے ہیں کہ لڑکا لڑکی سے زیادہ امیر ہو ، اور لڑکے نے اچھا سا بنگلہ بنا رکھا ہو، اچھی سی نوکری ہو، اور سب سے بڑی بات آج کل خود کو دین دار کہنے والے لوگوں کا یہی نظریہ ہے ، یہ میری زندگی کا تجربہ ہےاور مشاہدہ ہے
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155

حقیقت بیان کر کے رکھ دی آپ نے بھائی جان۔100٪ متفق ہوں آپ سے میں۔میں بھی ایسا عملی طور پر دیکھ چکا ہوں۔
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بھائی بہت مختصر تحریر ہے۔۔۔۔مگر اچھی ہے جزاکم اللہ خیرا
اور دین داری دیکھنی ہے تو صحابہ کرام کے ادوار کا ملاحظہ کیجیئے،
حافظ بھائی افسوس کے پاکستان میں تو رشتے معاہدہ سمجھ کر کیئے جاتے ہیں۔۔۔اللہ آپ کی مشکل آسان کردے۔آمین
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
آج کل محبت ووحبت کچھ بھی نہیں ہے، بس ہر جگہ پیسہ چلتا ہے پیسہ، اگر آپ بڑی عمر کے ہیں، خوبصورت بھی نہیں ہیں، سخت بھی ہیں، وفادار بھی نہیں لیکن آپ کے پاس پیسہ ہے آپ کروڑ پتی، ارب پتی ہیں تو بے فکر رہیں، گھر بیٹھے آپ کو خوبصورت سے خوبصورت لڑکی کا رشتہ مل جائے گا۔ سارے عیب و نقص اسی وقت چھپ جائیں گے۔ "خوبیاں ہی خوبیاں" نظر آنے لگی گیں۔
اور اگر آپ غریب ہیں، یا کم کمائی والے ہیں، اور آپ نے سب کچھ سچ سچ بتا دیا تو بس پھر بھاڑ میں جائے آپ کی محبت، آپ کی وفاداریاں، آپ کی خوبصورتی، اگر آپ کے پاس پیسے کی کمی ہے تو یہ کمی بہت ہے۔ تب آپ میں بہت سارے عیب ہوں گے، تب آپ اس وقت، نہ میچور ہوں گے، نہ سمارٹ، نہ وفادار، نہ ہی کوئی اور خوبی۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
ایک لڑکا اپنے لیے ایک لڑکی کا رشتہ مانگنے گیا۔ لڑکی کا باپ اُسے ملا خوش آمدید کہا اُس کی طرف دیکھا اور کہا :
"اس سے پہلے کہ تم کچھ کہو میں تم سے کچھ کہنا چاہتا ہوں مجھے صرف ایک سوال کا جواب دے دو اگر تمہارا جواب صحیح ہوا تو ہاں سمجھو وگرنہ سمجھ لو کہ مقدر میں لکھا غالب آچکا ہے۔"
لڑکا اس بات سے خوش ہوتا ہے اور کہتا ہے، "انکل آپ سوال بتائیں"
باپ نے لڑکے کی آنکھوں میں جھانکتے ہوئےسوال کیا :
"فجر کی اذان کب ہوتی ہے۔؟"
نوجوان حیران پریشان ہو کر ساڑھے تین بجے، تین پچپن پر یا پونے چھے بجے یہ جواب تھا۔
لڑکی کا باپ نوجوان کی طرف دیکھ کر کہتا ہے میری بیٹی بہت مہنگی ہے میرا خیال ہے کہ تم اسکا حق مہر ادا نہیں کرسکتے کیونکہ اسکا حق مہر اسلام ہے۔
اے اللہ مسلمان لڑکیوں کو اچھے دیندار خاوند دے اور مسلمان لڑکوں کو نیک بیویاں عطا فرما۔ آمین
صحیح معنوں میں دیندارانہ سوچ
 
مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
کچھ سمجھ نہیں آتا لڑکی بیس سال کی ہو تیس سال کی عمر کا رشتہ آئے تو بڑی عمر کا کہہ کر ٹھکرا دیا جا تا ہے ۔لیکن جب لڑکی تیس سال کی ہو جائے تو دو بچوں کا باپ اور چالیس ،پینتالیس سال کا رشتہ بھی بخوشی قابلِ قبول ہوتا ہے۔۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
ارسلان بھائی یہ ہمارے ساتھ ہوچکا ہے
یہ ارسلان بھائی کے ساتھ بھی ہو چکا ہے۔
پر اللہ رحم کرے اُس پر۔۔۔ ہو سکتا ہے وہ واقعی میں مجبور ہو۔۔۔
نہ محبت نہ دوستی ہمیں کچھ راس نہیں
سب بدل جاتے ہیں ہمارے دل میں جگہ بنانے کے بعد
 
محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
عبدالقیوم
حافظ عمران الہی
محمد ارسلان

اب تو راہ گذر میں آکر پڑ گیا ہوں
لے چلو جس کو یہ بیچارہ چاہیئے
کیوں دکھائی لڑکی والوں کو شرافت تم نے
وہ کہتے ہیں ہمیں لڑکا تھوڑا آوارہ چاہیئے
 
Top