محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,786
- پوائنٹ
- 1,069
دین کا مذاق اڑانے والوں کے ساتھ نہ بیٹھیں !!!
اللہ كا فرمان ہے:
{ اور ان لوگوں نے جيسى قدر اللہ تعالى كى كرنى چاہيے تھى نہيں كى، سارى زمين قيامت كے روز اس كى مٹھى ميں ہو گى اور تمام آسمان اس كے داہنے ہاتھ ميں لپيٹے ہوئے ہونگے، وہ پاك اور برتر ہے ہر اس چيز سے جسے لوگ اس كا شريك بنائيں } الزمر ( 67 ).
جو كوئى بھى اللہ تعالى كى مخلوقات ميں غور و فكر كرے اسے اللہ كى عظمت كے آثار نظر آئينگے، رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كرسى اور عرش كے متعلق فرماتے ہيں:اللہ جل شانہ عظيم ہے جس كى عظمت سے قريب ہے كہ آسمان پھٹ جائيں، جيسا كہ اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:
{ قريب ہے كہ اوپر سے آسمان پھٹ پڑيں اور تمام فرشتے اپنے رب كى پاكى تعريف كے ساتھ بيان كر رہے ہيں اور زمين والوں كے ليے استغفار كر رہے ہيں، خوب سمجھ ركھو كہ اللہ تعالى ہى معاف كرنے والا رحمت والا ہے }الشورى ( 5 ).
شيخ الاسلام ابن تيميہ كہتے ہيں:سورۃ التوبۃ ميں اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:
{ منافقوں كو ہر وقت اس بات كا كھٹكا لگا رہتا ہے كہ كہيں مسلمانوں پر كوئى سورت نہ نازل ہو جائے جو ان كے دلوں كى باتيں انہيں بتلا دے، كہہ ديجئے كہ تم مذاق اڑاتے رہو، يقينا اللہ تعالى اسے ظاہر كرنے والا ہے جس سے تم ڈر دبك رہے ہو }
{ اگر آپ ان سے پوچھيں تو صاف كہہ دينگے كہ ہم تو يونہى آپس ميں ہنسى مذاق كر رہے تھے، كہہ ديجئے كہ اللہ اور اس كى آيات اور اس كا رسول ہى ہنسى مذاق كے ليے رہ گئے ہيں ؟ }
{ تم بہانے نہ بناؤ يقينا تم نے ايمان كے بعد كفر كيا ہے، اگر ہم تم ميں سے كچھ لوگوں سے درگزر بھى كر ليں تو كچھ لوگوں كو ان كے جرم كى سنگين سزا بھى ديں گے }التوبۃ ( 65 - 66 ).
اس مسكين كو چاہئے كہ وہ اپنے ايمان كى تجديد كرے اور نئے سرے سے اسلام ميں داخل ہو، اور اس صريح كفر سے اللہ كے ہاں توبہ و استغفار كرے، اور ـ اپنى باقى مانندہ عمر ميں ـ اعمال صالحہ كثرت سے كرے، اور صدقہ و خيرات بھى حسب استطاعت كرے، اميد ہے اللہ تعالى اس سے در گزر فرما كر اس كى اس جہالت و عداوت كو معاف كر ديگا.فرمان بارى تعالى ہے:
{ يقينا اللہ تعالى پر آسمان و زمين ميں جو كچھ ہے كوئى چيز مخفى نہيں }آل عمران ( 5 ).
عامر بھائی! یہ امیج تو پہلے پوسٹ کر چکا ہوں، لیکن آپ نے وضاحت بھی ساتھ پوسٹ کر دی ہیں۔
بھائی! کوئی بات نہیںبھائی پوسٹ نہیں دیکھ سکا -