• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دیوبند کے مدرسہ میں دیوالی کا جشن ؟

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
استغفر اللہ ۔ اسے میرے ایک قابل اعتماد دوست نے فیس بک ہر شیئر کی ہے۔ چونکہ ہمارے دفاتر کے کمپیوٹر نیٹ ورک پر ویڈیوز سمیت بہت سی پابندیاں ہیں۔ اس لئے میں یہ ویڈیو نہیں دیکھ سکا۔

https://www.facebook.com/100004492968593/videos/vb.100004492968593/480563835436711/?type=2&theater

نوٹ: ویسے پاکستان میں بھی علامہ طاہر القادری قادری کے منہاج القرآن گروپ کے اداروں میں کرسمس کی تقریبات اور اسی ادارے کے تحت مندروں میں ”عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم“ کی تقریبات بھی ہوتی رہی ہیں۔ لہٰذا اگر دیوبند میں دیوالی ہوتی ہو تو یہ اچنبھے کی بات نہیں۔

اناللہ وانا الیہ راجعون
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
دیوبند کے مدرسہ میں دیوالی کا جشن ؟
ویڈیو کے مطابق دیوبند یا دیوبندیوں کے ایک مدرسہ (غالبا جگہ کا نام ہتھوڑا یا ہفوڑا ہے ۔) میں یہ جشن منایا جارہا ہے ۔
پہلی نظر میں دیکھنے سے بعض احباب کو یہ غلط لگ سکتی ہے ( جیساکہ مجھے محسوس ہوا ) کہ شاید دار العلوم دیوبند میں یہ کام ہورہا ہے ۔
بہر صورت : انا للہ و انا الیہ رجعون ۔
محترم @اشماریہ بھائی کچھ کہنا چاہیں گے۔ ؟
 
ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
اللہ رحم فرمائے

نام نہاد حکمت اور بصیرت کا اس میں اہم رول نظر آرہا ہے
 
شمولیت
دسمبر 10، 2013
پیغامات
386
ری ایکشن اسکور
137
پوائنٹ
91
ٹائیٹل ہونا چاہئے تھا " دیوبند یا دیوبندیوں کے ایک مدرسہ میں ہولی کا جشن "
لیکن افسوس کی بات ہے کہ صرف تعصب کی ہی بنیاد پر پوسٹ کرنے والے نے اس بات کو جان بوجھ کر مبہم کردیا تاکہ لوگ اس کو دارلعلوم دیوبند سمجھیں
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
استغفر اللہ ۔ اسے میرے ایک قابل اعتماد دوست نے فیس بک ہر شیئر کی ہے۔ چونکہ ہمارے دفاتر کے کمپیوٹر نیٹ ورک پر ویڈیوز سمیت بہت سی پابندیاں ہیں۔ اس لئے میں یہ ویڈیو نہیں دیکھ سکا۔

https://www.facebook.com/100004492968593/videos/vb.100004492968593/480563835436711/?type=2&theater

نوٹ: ویسے پاکستان میں بھی علامہ طاہر القادری قادری کے منہاج القرآن گروپ کے اداروں میں کرسمس کی تقریبات اور اسی ادارے کے تحت مندروں میں ”عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم“ کی تقریبات بھی ہوتی رہی ہیں۔ لہٰذا اگر دیوبند میں دیوالی ہوتی ہو تو یہ اچنبھے کی بات نہیں۔

اناللہ وانا الیہ راجعون
یہ ویڈیو در اصل
دو قومی نظریہ کے صحیح ہونے کی جیتی جاگتی دلیل ۔۔۔۔۔

عجم ہنوز نہ داند رموز دیں ورنہ
زدیوبند حسین احمد ایں بوالعجبی است
سرود بر سر منبر کہ ملت از وطن است
چہ بے خبر ز مقام محمد عربی است
(عجم کو ابھی تک رموز دیں کی خبر نہیں، ورنہ دیوبند کے حسین احمد یہ بوالعجبی نہ کرتے۔
بر سرمنبر فرمایا کہ قوم وطن سے بنتی ہے۔ ہائے ہائے ! یہ مقامِ محمد عربی سے کس قدر بے خبری ہے۔ )
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
ویڈیو کے مطابق دیوبند یا دیوبندیوں کے ایک مدرسہ (غالبا جگہ کا نام ہتھوڑا یا ہفوڑا ہے ۔) میں یہ جشن منایا جارہا ہے ۔
پہلی نظر میں دیکھنے سے بعض احباب کو یہ غلط لگ سکتی ہے ( جیساکہ مجھے محسوس ہوا ) کہ شاید دار العلوم دیوبند میں یہ کام ہورہا ہے ۔
بہر صورت : انا للہ و انا الیہ رجعون ۔
محترم @اشماریہ بھائی کچھ کہنا چاہیں گے۔ ؟
محترم خضر حیات بھائی!
غلط کام چاہے دیوبندی کرے، بریلوی کرے یا اہل حدیث وہ غلط ہی ہوتا ہے۔ اس کی تاویلات کر کے درست ثابت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ میں جس کام کو غلط نہیں سمجھتا اس کے بارے میں بات کرتا ہوں۔ جس کام کو میں غلط سمجھتا ہوں اس کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش نہیں کرتا کیوں کہ میں نے "ان" کی نہیں اپنی قبر میں جانا ہے۔
ویڈیو والے مولانا صاحب کی یہ بات تو درست نہیں کہ دیوبند کے بعد سب سے بڑا مدرسہ ہے (اس کا نام بھی شاید پورے پاکستان میں کسی کسی کو ہی معلوم ہو، صرف رقبہ میں بڑا ہو تو کیا کہا جا سکتا ہے) لیکن یہ بات درست ہے کہ یہ اہل دیوبند کا مدرسہ ہے۔ کم از کم نیٹ پر ان کی سائٹ وغیرہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے۔
البتہ ان کا فیس بک ایڈریس یہ ہے:
https://www.facebook.com/jahbanda
تو کیا خیال ہے، بجائے اس کے کہ ہم یہاں بیٹھ کر ان کے بارے میں قیاس آرائیاں کریں، ان سے پوچھ نہ لیں کہ اس کی کیا اصل ہے؟
میں فیس بک بہت ہی کم استعمال کرتا ہوں اس لیے اگر آپ یہ کام کر لیں؟؟
 
Top