lovelyalltime
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 28، 2012
- پیغامات
- 3,735
- ری ایکشن اسکور
- 2,899
- پوائنٹ
- 436
دیوبند کےہاں حاجی امداد اﷲ مہاجر مکی
کا مقام و مرتبہ
۱)مشہور دیوبندی عالم مناظر احسن گیلانی لکھتے ہیں:
’’مشائخ دیوبند کے شیخ الشیوخ یعنی حضرتحاجی امداد اللہ مہاجر مکیرحمتہ اللہ علیہ۔۔۔۔‘‘
(سوانح قاسمی، حصہ اول:ص 76, مطبوعہ مکتبہ رحمانیہ اقراء سینٹر غزنی اسٹریٹ اردو بازار ، لاھور)
دیوبندیوں کے امامِ ربانی رشید احمد گنگوہی اپنے پیر و مرشد حاجی امداد اللہ مہاجر مکی کے متعلق فرماتے ہیں:
’’ فخر مشائخ عظام مرجعِ خواص و عوام، منبعِ برکات قدسیہ مظہرِ فیوض مرضیہ معدن معارف الٰہیہ،مخزن حقائق، مجمع وقائق سراج ہمسراں،سرتاج اہل زماں، سلطان العارفین تارکین دنیا کے بادشاہ،غوث کاملین غیاث الطالبین جن کی کامل ستائش سے قلموں کی زبانیں قاصر ہیں ۔۔۔۔ پیر و مرشد اور میرے دین کے راہنمااور دنیا کے مقتداء ،میرے آقا، میرے مولا اور میرے مستند اور معتمد یعنی حضرت شیخ الحاج امداد اللہ صاحب تھانوی فاروقی ۔‘‘
(امداد السلوک: صفحہ نمبر 44، مطبوعہ ادراہ اسلامیات لاہور۔کراچی)