• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دیوثیت ! معاشرے میں پھیلتا ناسور :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
11264831_550545221750410_5114546254209538479_n.jpg


دیوثیت ! معاشرے میں پھیلتا ناسور :


جو شخص اپنے اہل وعیال اور محرم عورتوں کے بارے دینی غیرت و حمیت سے خالی ہو یعنی ان کی بے حیائی، عریانی اور فحاشی کو دیکھے لیکن خاموش رہے تو وہ دیوث ہے۔ ایسے شخص کے بارے حدیث میں ہے کہ اللہ تعالی ایسے شخص کی طرف قیامت والے دیکھے گا بھی نہیں۔


عن عبد اللہ بْنُ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "ثَلَاثَةٌ قَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ الْجَنَّةَ مُدْمِنُ الْخَمْرِ وَالْعَاقُّ وَالدَّيُّوثُ الَّذِي يُقِرُّ فِي أَهْلِهِ الْخَبَثَ۔" (مسند أحمد بن حنبل: 5372 و صححہ الألبانی)

" تین آدمی ایسے ہیں۔جن پر اللہ نے جنت کو حرام کر دیا ہے۔دائمی شرابی،ماں باپ کا نافرمان،اور "دیوث"جو اپنے بیوی بچوں میں بے حیائ برداشت کرتا ہے"

عن جده عمار بن ياسر عن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : ثلاثة لا يدخلون الجنة أبدا الديوث من الرجال و الرجلة من النساء و مدمن الخمر فقالوا : يا رسول الله أما مدمن الخمر فقد عرفناه فما الديوث من الرجال قال : الذي لا يبالي من دخل على أهله قلنا : فالرجلة من النساء قال : التي تشبه الرجال (شعب الإیمان للبيہقی:10800)

ومَن لا يغار على أهله ومحارمه : يُسمَّى : " ديّوثاً " ، والدّياثة من الرّذائل الّتي ورد فيها وعيد شديد ، وما ورد فيه وعيد شديد يعدّ من الكبائر عند كثير من علماء الإسلام ، جاء في الحديث : ( ثلاثة لا ينظر اللّه عزّ وجلّ إليهم يوم القيامة : العاقّ لوالديه ، والمرأة المترجّلة ، والدّيّوث )- رواه النسائي ( 2561 ) وصححه الألباني في صحيح سنن النسائي .
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
12717603_956075001127436_4544412352026582318_n.jpg


دیوث ،، اور ،، رجلہ ؟؟


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تین لوگ جنت میں داخل نہیں ہوں گے

(1) دیوث (2) رجلہ (3) شراب کا عادی ، ، عرض کی گئی کے اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، شراب کے عادی کو تو ہم نے پہچان لیا لیکن یہ دیوث سے کیا مراد ہے؟

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو اپنے گھر والوں کے پاس آنے والوں کی پرواہ نہ کرے کہ کون ہیں (محرم ہیں یا نہیں ، ان سے پردہ ضروری ہے یا نہیں یعنی بے غیرت کو دیوث کہتے ہیں) عرضی کی گئی رجلہ سے کیا مراد ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ عورتیں جو مردوں کی مشابہت اختیار کریں (یعنی مردوں کی سی شکل و صورت ، بال ، لباس ، اور انداز اپنائیں)


-----------------------------------------------
(الترغيب والترهيب : 3/143 ، ، 3/250 ، ،
صحيح الترغيب : 2071 ، ، 2367 (صحيح لغيره) ، ،
مجمع الزوائد : 4/330)
 
Top