احسان الٰہی ظہیر
رکن
- شمولیت
- اپریل 07، 2011
- پیغامات
- 47
- ری ایکشن اسکور
- 57
- پوائنٹ
- 73
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
میرا نام احسان الہی ظہیر ہے ۔میں نے جامعہ لاہور الاسلامیہ (لاہور) سے درس نظامی کیا اور اس کے بعد اللہ تعالی کے فضل اور میری محبوب جامعہ کے مخلص منتظمین کی کاوشوں سے مدینہ یونیورسٹی (مدینہ منورہ ) میں میرا داخلہ ہو گیا اور اب مدینہ یونیورسٹی میں میرا دوسرا سال ہے۔
مجھے انتہائی خوشی ہے کہ میری مادر علمی نے خدمت دین کے سلسلے میں ایک اور قدم آگے بڑھایا ہے اور ہمیشہ کی طرح میری جامعہ کے منتظمین اس میدان کے بھی پہلے شاہسوار ہیں ۔اللہ تعالی میرے اساتذہ کرام اور میری جامعہ کے منتظمین ،بالخصوص سر پرست اعلی استاد محترم مولانا عبد الرحمن مدنی ،استاد محترم ڈاکٹرانس مدنی ،استاد محترم ڈاکٹرحسن مدنی اور استاد محترم ڈاکٹر حمڑہ مدنی ،کو صحت وتندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائیں اور ہماری اس مادر علمی کو ہمیشہ ہمیش کے لئے قائم و دائم رکھیں تاکہ تشنگان علم اس چشمہ صافی سے سیراب ہوتے رہیں اور راہیان منزل حق اس مینارہ‘ نور سے منزل کا سراغ پاتے رہیں۔(آمین)
ترا خاور درخشاں تا ابد رہے سلامت
تری صبح نور افشاں کبھی شام تک نہ پہنچے