• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ذاتی تعارف

شمولیت
اپریل 07، 2011
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
73
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
میرا نام احسان الہی ظہیر ہے ۔میں نے جامعہ لاہور الاسلامیہ (لاہور) سے درس نظامی کیا اور اس کے بعد اللہ تعالی کے فضل اور میری محبوب جامعہ کے مخلص منتظمین کی کاوشوں سے مدینہ یونیورسٹی (مدینہ منورہ ) میں میرا داخلہ ہو گیا اور اب مدینہ یونیورسٹی میں میرا دوسرا سال ہے۔
مجھے انتہائی خوشی ہے کہ میری مادر علمی نے خدمت دین کے سلسلے میں ایک اور قدم آگے بڑھایا ہے اور ہمیشہ کی طرح میری جامعہ کے منتظمین اس میدان کے بھی پہلے شاہسوار ہیں ۔اللہ تعالی میرے اساتذہ کرام اور میری جامعہ کے منتظمین ،بالخصوص سر پرست اعلی استاد محترم مولانا عبد الرحمن مدنی ،استاد محترم ڈاکٹرانس مدنی ،استاد محترم ڈاکٹرحسن مدنی اور استاد محترم ڈاکٹر حمڑہ مدنی ،کو صحت وتندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائیں اور ہماری اس مادر علمی کو ہمیشہ ہمیش کے لئے قائم و دائم رکھیں تاکہ تشنگان علم اس چشمہ صافی سے سیراب ہوتے رہیں اور راہیان منزل حق اس مینارہ‘ نور سے منزل کا سراغ پاتے رہیں۔(آمین)
ترا خاور درخشاں تا ابد رہے سلامت
تری صبح نور افشاں کبھی شام تک نہ پہنچے
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
جامعہ اسلامیہ کے طلبہ کا خیر مقدم ہے ، رب العالمین آپ کو جزائے خیردے آپ حضرات کے تعارف کے ساتھ ساتھ دیگرشخصیات کا تعارف بھی سامنے آرہا ہے ماشاء اللہ۔
بھائی اگرہوسکے تو ہندوستانی طلبہ کو بھی اس فورم سے آگاہ کریں اورانہیں بھی یہاں اوراس جیسے فورم پر لانے کی کوشش کریں۔
جزاکم اللہ خیرا۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
وعلیکم السلام ورحمۃ االلہ وبرکاتہ
احسان بھائی
اهلاوسهلا ومرحبا
اس پلیٹ فارم پہ آپ کےساتھ رہتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔آپ سے امید ہےکہ آپ اپنے قیمتی اوقات میں سے فورم کےلیے بھی ٹائم نکالاکریں گے۔مدینہ یونیورسٹی کے باقی طلباء کو فورم پہ لانا آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے۔تاکہ ہماری یہ خواہش پوری ہو۔کہ یہ فورم ایک بہت بڑا علمی فورم ہونے کےساتھ اہل علم حضرات کا مرکز بھی بن جائے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہماری اس خواہش کو پوراکرے۔آمین
نوٹ
اس خواہش کی تکمیل کےلیے آپ ہمارے لیے دعا کریں اور اہل علم حضرات کو فورم پر مدعوکریں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
جزاک اللہ احسان الہٰی ظہیر بھائی، اللہ تعالیٰ آپ کے علم میں خوب اضافہ فرمائیں۔ آمین۔
امید ہے کہ جو بھی کچھ دینی علم آپ سیکھ چکے ہیں، ہمیں محروم نہیں رکھیں گے اور وقتاً فوقتاً جستہ جستہ ہم سے شیئر کرتے رہیں گے۔

والسلام
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
میرا نام احسان الہی ظہیر ہے ۔میں نے جامعہ لاہور الاسلامیہ (لاہور) سے درس نظامی کیا اور اس کے بعد اللہ تعالی کے فضل اور میری محبوب جامعہ کے مخلص منتظمین کی کاوشوں سے مدینہ یونیورسٹی (مدینہ منورہ ) میں میرا داخلہ ہو گیا اور اب مدینہ یونیورسٹی میں میرا دوسرا سال ہے۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
أهلا وسهلا ومرحبا
احسان الٰہی ظہیر بھائی بھی جامعہ کے ہونہار طلبہ میں سے ہیں اور بالکل خضر حیات بھائی کی طرح انہیں بھی جامعہ کی طرف سے عمرے کا انعام دیا گیا اور انٹرویو کیلئے لیٹر دیا گیا، جس پر ان کا داخلہ جامعہ اسلامیہ مدینہ نبویہ میں ہوا ... اللہ تعالیٰ ان کے علم وعمل میں اضافہ فرمائے اور ان اور دیگر طلبہ کے اساتذہ کرام کی کاوشوں کو قبول ومنظور فرمائیں، آمین یا رب العٰلمین!
 
شمولیت
اپریل 07، 2011
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
73
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
محترم کفایت اللہ بھائی ! ہم ان شاء اللہ ضرور ہندوستانی طلبہ کو بھی اس فورم پر لائیں گے ۔ بس آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے ۔ اللہ تعالی ہم سب کو اپنے دین کی خدمت کے لئے قبول فرمائیں۔
 
شمولیت
اپریل 07، 2011
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
73
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
شاکر بھائی مجھے اس سے خوشی ہو گی ۔ برائے مہربانی اس کے ساتھ ساتھ آپ میرا ایک مسئلہ بھی حل فرما دیں وہ یہ کہ مجھے اپنا پاسورڈ بھول گیا ہے اور یہ بھی یاد نہیں کہ اردو میں ہے یا انگریزی میں ۔اس سلسلے میں میری مدد فرمائیں۔اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو !
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
شاکر بھائی مجھے اس سے خوشی ہو گی ۔ برائے مہربانی اس کے ساتھ ساتھ آپ میرا ایک مسئلہ بھی حل فرما دیں وہ یہ کہ مجھے اپنا پاسورڈ بھول گیا ہے اور یہ بھی یاد نہیں کہ اردو میں ہے یا انگریزی میں ۔اس سلسلے میں میری مدد فرمائیں۔اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو !
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
احسان بھائی آپ کا یوزر نیم اردو میں کر دیا ہے۔ پاس ورڈ کیلئے آپ کو ذپ (ذاتی پیغام) کیا ہے۔ وہ ملاحظہ کیجئے۔
 
Top