• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ذات باری تعالی کے دلائل

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
اچھے مضمون پر مبارک باد
مختصراً
کائنات کا ذرہ ذرہ اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ ہمارا کوئی خالق ہے
الحمد للہ رب العالمین
ہارون عبداللہ صاحب ٹیپ ریکارڈ کی مثال دینے میں کچھ گڑبڑا گئے
اجازت ہوتو وضاحت کردوں تنقید اور تبصرہ کی نگاہ سے نہیں صرف ہمدردی کی نگاہ سے
 

aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
مفتی صاحب الیکٹرونکس تو آپ کی فیلڈ ہے۔
 
شمولیت
اگست 08، 2012
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
519
پوائنٹ
57
السلام علیکم !!!
کیا کسی چیز کے موجود ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اسے دیکھا
جائے ؟؟؟؟؟
کیا جسکو نہیں دیکھا ،وہ موجود ہوسکتا ہے کہ نہیں ؟؟؟؟؟
کیا فورس آف گریوٹی کو دیکھا ہے ؟؟؟ کیا بگ بینگ کو دیکھا ہے ؟؟؟
کیا ہگ بوسون گاڈ پارٹیکل کو دیکھا ہے ؟؟؟کیا بندر کو انسان بنتے
ہوے دیکھا تھا ؟؟؟؟
کیا کاینات کو بنتے ہوے دیکھا تھا ؟؟؟کیا دنیا کو بنتے ہوے دیکھا
تھا؟؟؟؟
کیا جب خورد بین سے ایٹم کو نہ دیکھا گیا تھا تو وہ موجود تھے کہ
نہیں ؟؟؟
کیاجب خوردبین سے ریڈبلڈسیل ، وایٹ بلڈسیل، کو نہ دیکھا گیا تھا
تو وہ موجود تھے کہ نہیں ؟؟؟؟
کیا جب بجلی دریافت نہیں ہوی تھی تو وہ موجود تھی کہ نہیں؟؟؟؟
کیا جب سیگنل دریافت نہیں ہوے تھے تو موجود تھے کہ نہیں ؟؟؟؟
اب اللہ ،رسول ،فرشتے، جنوں ، شیطان نہیں دیکھا تو وہ موجود ہو
سکتے ہیں کہ نہیں؟؟؟؟؟
کیا ایٹم ، ریڈبلڈسیل، وایٹ بلڈسیل، سیگنل ،بجلی،
کو وقت سے پہلے نہ دیکھنا ،علم کی کمی تھی یا نہیں ؟؟؟؟
اب اللہ ،رسول ،فرشتے، جنوں ، شیطان نہیں دیکھا تو علم کی کمی
ہو سکتی ہے کہ نہیں؟؟؟؟؟
معلوم ہوا کہ جس چیز کو دیکھا نہیں ،اس کا انکار علم کی کمی ہے!!!
فیصلہ آپ کریں!!!!!!
 
شمولیت
اگست 08، 2012
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
519
پوائنٹ
57
السلام علیکم!
مسلمان ھزاروں سال سے ختنہ کروارہے ہیں ،مسلمانوں کے بچے
ختنے والے کیوں نہیں پیدا ہوتے؟؟؟؟؟؟؟
ھزاروں سال سے تمام جانور ویسے ہی ہیں ،جیسے پہلے تھے
،تبدیل کیوں نہیں ہوئے ؟؟؟؟؟؟
مثلا شیر ،چیتا،بکرا ،ہاتھی،گائے ،گھوڑا ،وغیرہ
اگر صرف طاقتور ہی زندہ رہ سکتا ہے (Survival of the fittest) ،اور
کمزور ختم ہوجاتا ہے ،تو
ھمیشہ انسانی تاریخ، میں کمزور کیوں موجود رہے ہیں ؟؟؟؟؟
صرف طاقتور کیوں موجود نہیں ہے ،مثلا ،پہلوان ،فوجی ،شیر ،ہاتھی
وغیرہ؟؟؟؟؟؟؟؟
کمزور کیوں موجود ہے ؟؟؟؟ مثلا کمزور ،عامی ،بکری ،چیونٹی وغیرہ
اگر زرافہ کی گردن ،اونچے پتے کھانے کیوجہ سے لمبی ہوسکتی ہے
تو بھیڑ ،بکری کی گردن زمینی گھاس کھانے کیوجہ سے چھوٹی کیوں
نہیں ہوسکتی ؟؟؟؟
اگر چھلانگ لگانے کیوجہ سے پر نکل سکتے ہیں تو ،کینگرو کے پر
کیوں نہیں نکلے ؟؟؟؟
اگر زمین پر گھسٹنے کیوجہ سے ،پاوءں نکل سکتے ہیں تو ،سانپ
کے پاوءں کیوں نہیں نکلے ؟؟؟؟؟؟
جنگلوں مین ننگے پاوءں پھرنے والوں کے کھر کیوں نہین بنے ؟؟؟؟
سمندر میں غوطہ لگانے والوں کے گلپھڑے کیوں نہین نکلے ؟؟؟؟؟
مسلمان ھزاروں سال سے گایئں ،بکریاں ذبح کرھے ہیں ، گایئں
،بکروں کے گلے پر سخت چیز کیوں نہ نکلی، کہ کوئ انھیں ذبح نہ
کرسکے ؟؟؟؟؟؟
ھزاروں سال سے ،گدھوں اور گھوڑوں کو نکلیل ڈالی جارھی ہے،
،نکیل والے گدھے گھوڑے کیوں پیدا نہیں ہو رھے ؟؟؟؟
مزدوروں کے ہاتھ ،ہتھوڑی کیوں نہ بن گئے ؟؟؟؟؟
گانے والوں کو گلوں میں بانسری کیوں نہ بن گئ ؟؟؟؟؟؟
حقیقت یہ ہے کہ نظریہ ارتقاء(Theory of evolution) صرف ،شیطانی
وسوسہ ہے ،جسکی کوئ سایئنسی حقیقت نہیں ہے ۔
اور ڈارون ایک بے وقوف انسان تھا ۔
تمام مخلوقات کو ،اللہ رب العزت نے پیدا کیا ہے ۔
اور اللہ تعالی ،تمام عیبوں سے پاک ہے ۔
 
شمولیت
اگست 08، 2012
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
519
پوائنٹ
57
اسلام علیکم !
عقل کو آپ تجربات سے حاصل ہوے والا علم بھی کہہ سکتے ہیں ۔

ھر دور کی عقل کے اپنے تجربات ہوتے ہیں ۔
مثلا :: اگر 2000 سال پہلے ،کوئ ٹیلی فون ،ٹیلی وزن کی بات کرتا تو
یہ عقل کے خلاف ہوتی ، کیونکہ اس وقت کی عقل اسکو نہیں جانتی
تھی ۔
اب 2000 سال بعد یہ نہ صرف عقل کے مطابق ہے بلکہ عام سی بات ہے ۔
معلوم ہوا کہ عقلی تجربات، زمانے کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں ۔

اب اگر میں ، ایسی بات کروں جو 50،000 سال بعد کی عقل کے
مطابق ہے ،تو آج کی عقل کیا اسے مانے گی ؟؟؟؟؟

بہت مشکل ہے کیونکہ 50،000سال بعد کی عقل کی بات آج کی عقل
مین آنا بہت مشکل ہے ۔

تو کیا 50،000 سال بعد کی عقل کو ،خلاف عقل کہا جاے گا ؟؟؟؟؟؟
نہیں !!!!!!

کیونکہ 2000 سال پہلے ٹیلی فون بھی خلاف عقل تھا ، آج عقلی ہے
،تو 50،000 سال بعد کی عقل بھی بے عقلی نہین ہے بلکہ ھماری
عقل کے مطابق نہیں ہے ۔

تو کیا ایمان بالغیب کی باتیں مثلا اللہ ،رسول ،فرشتے ، جنت ،دوزح
،قیامت ،بے عقلی کی باتیں ہیں ؟؟؟؟؟؟

نہیں !!!!!

بلکہ بعض لوگوں کی عقل کے مطابق نہیں ہیں ۔
 
شمولیت
اگست 08، 2012
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
519
پوائنٹ
57
اسلام علیکم !

یہ بات واضح ہے کہ ہر انسان کی اپنی عقل ہے ۔ اگر ایک شخص اگر
ایک چیز کو صحیح سجھمتا ہے تو دوسرا غلط ۔

پھر صحیح عقل کونسی ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟

کیا کوئ ایسی چیز ہے کہ جس سے عقل کو ناپا جاسکے کی یہ
صحیح عقل ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

سایئنسدانوں ،فلسفیوں ،دانشوروں کا بھی یہ حال ہے ۔ہر ایک کے

اپنے مشاھدات ،نظریات یاخیالات ،ہیں ،سب ہی اسکو عقلی کہتے
ہیں ۔

سایئنسی ،اور دنیاوی علم میں درجنوں نظریات ہیں ،جو آپس میں
ٹکراتے ہیں ۔ پھر کون عقل کے مطابق ہے ؟؟؟؟؟؟

اگر آپ ان سایئنسدانوں مین سے ایک کو صحیح کہ رہے ہیں تو کس
کی عقل کے مطابق صحیح کہ رہے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟

اپنی عقل کے مطابق ؟؟؟؟؟

مگر آپکی عقل کس کے مطابق ہے ؟؟؟؟؟؟

آپ کے پاس کیا دلیل ہے کہ آپکی عقل صحیح ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

دنیا مین عقل کو ناپنے کا صرف ایک پیمانہ ہے ،اور وہ ہے وحی !!

اللہ تعالی کی بات !!!

اسکی بات جس نے اس عقل کو بنایا ہے ۔ اگر آپ جاننا چاھتے ہین کہ

کونسی بات صحیح عقل کے مطابق ہے تو وہ" وحی"ہے ـ

''وحی" ایک ایسا پیمانہ ہے جو ساری دنیا کے انسانوں کی عقل
کو صحیح راستہ دیکھاتا ہے ۔

کوئ ہے صحیح راستہ دیکھنے والا؟؟؟؟؟؟؟؟
 
شمولیت
اگست 08، 2012
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
519
پوائنٹ
57
اسلام علیکم !

وحی اس عقل پر مبنی ہے جو جسکو سارے انسان جانتے اور مانتے
ہیں اور جو تبدیل نہین ہوتی ۔

یعنی وحی وہی کہتی ہے جو تمام انسانوں کی عقل کے مطابق ہے ۔

اور یہ عقل ہر زمانے مین ایک جیسی ہی رہتی ہے ،چاہے وہ 1400
سال پہلے کا زمانہ ہو یا 2013 ہو ،یہ عقل ہر انسان کے پاس ہے ۔

مثلا :: تمام انسان یہ جانتے ہیں کہ کوئ موجود ہوگا یا موجود نہی ہوگا ۔

ایسا نہیں ہوتا کہ کوئ ہے بھی اور نہیں بھی ہے ایک چیز سیاہ
بھی ہے اور سفید بھی ،یہ ناممکن ہے ۔

وحی کے دلائل اسی طرح کی عقل پر مبنی ہوتے ہیں، جسکو ایک
دیہاتی بھی جانتا ہے اور ایک عالم بھی ۔

جب کہ سایئنسی عقل کا تعلق وقت کے ساتھ ہے ۔ ایک وقت مین ایک
بات، سایئنس کی نظر مین عقلی ہوتی ہے تو دوسرے وقت دوسرے
بات عقلی ہوتی ہے ۔

کیونکہ اس کا تعلق انسان کے علم کے ساتھ ہے
جو کامل نہیں ہے لہذا تبدیلی ہوتی رہتی ہے ۔

نظریات کی تبدیلی کی بہت ساری مثالیں سایئنس مین ملتی ہیں ۔

واللہ اعلم
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
السلام علیکم !!!
کیا کسی چیز کے موجود ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اسے دیکھا
جائے ؟؟؟؟؟
کیا جسکو نہیں دیکھا ،وہ موجود ہوسکتا ہے کہ نہیں ؟؟؟؟؟
کیا فورس آف گریوٹی کو دیکھا ہے ؟؟؟ کیا بگ بینگ کو دیکھا ہے ؟؟؟
کیا ہگ بوسون گاڈ پارٹیکل کو دیکھا ہے ؟؟؟کیا بندر کو انسان بنتے
ہوے دیکھا تھا ؟؟؟؟
کیا کاینات کو بنتے ہوے دیکھا تھا ؟؟؟کیا دنیا کو بنتے ہوے دیکھا
تھا؟؟؟؟
کیا جب خورد بین سے ایٹم کو نہ دیکھا گیا تھا تو وہ موجود تھے کہ
نہیں ؟؟؟
کیاجب خوردبین سے ریڈبلڈسیل ، وایٹ بلڈسیل، کو نہ دیکھا گیا تھا
تو وہ موجود تھے کہ نہیں ؟؟؟؟
کیا جب بجلی دریافت نہیں ہوی تھی تو وہ موجود تھی کہ نہیں؟؟؟؟
کیا جب سیگنل دریافت نہیں ہوے تھے تو موجود تھے کہ نہیں ؟؟؟؟
اب اللہ ،رسول ،فرشتے، جنوں ، شیطان نہیں دیکھا تو وہ موجود ہو
سکتے ہیں کہ نہیں؟؟؟؟؟
کیا ایٹم ، ریڈبلڈسیل، وایٹ بلڈسیل، سیگنل ،بجلی،
کو وقت سے پہلے نہ دیکھنا ،علم کی کمی تھی یا نہیں ؟؟؟؟
اب اللہ ،رسول ،فرشتے، جنوں ، شیطان نہیں دیکھا تو علم کی کمی
ہو سکتی ہے کہ نہیں؟؟؟؟؟
معلوم ہوا کہ جس چیز کو دیکھا نہیں ،اس کا انکار علم کی کمی ہے!!!
فیصلہ آپ کریں!!!!!!
بہت خوب! جزاکم اللہ خیرا!

اس بات کو اللہ رب العٰلمین قرآن کریم میں ایسے واضح فرمایا ہے:
﴿ بَل كَذَّبوا بِما لَم يُحيطوا بِعِلمِهِ وَلَمّا يَأتِهِم تَأويلُهُ ۚ كَذٰلِكَ كَذَّبَ الَّذينَ مِن قَبلِهِم ۖ فَانظُر‌ كَيفَ كانَ عـٰقِبَةُ الظّـٰلِمينَ ٣٩ وَمِنهُم مَن يُؤمِنُ بِهِ وَمِنهُم مَن لا يُؤمِنُ بِهِ ۚ وَرَ‌بُّكَ أَعلَمُ بِالمُفسِدينَ ٤٠ ﴾ ... سورة يونس
بلکہ ایسی چیز کی تکذیب کرنے لگے جس کو اپنے احاطہٴ علمی میں نہیں لائے اور ہنوز ان کو اس کا اخیر نتیجہ نہیں ملا۔ جو لوگ ان سے پہلے ہوئے ہیں اسی طرح انہوں نے بھی جھٹلایا تھا، سو دیکھ لیجئے ان ظالموں کا انجام کیسا ہوا؟ (39) اور ان میں سے بعض ایسے ہیں جو اس پر ایمان لے آئیں گے اور بعض ایسے ہیں کہ اس پر ایمان نہ لائیں گے۔ اور آپ کا رب مفسدوں کو خوب جانتا ہے (40)
 
شمولیت
اگست 08، 2012
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
519
پوائنٹ
57
اسلام علیکم !!

کچھ ملحد سوال کرتے ہیں، کہ اگر اللہ تعالی نے ساری مخلوق کو پیدا
کیا ہے ،تو اللہ تعالی کو کس نے پیدا کیا ہے؟؟؟؟؟

اس کا جواب یہ ہے کہ پیدا ہونے کی ضرورت اسے ہوتی ہے ،جو محتاج
ہو ،یعنی اسےکسی نہ کسی ضرور ضرورت ہو ،اور تمام مخلوق محتاج
ہے یعنی اسےکسی نہ کسی ضرور ضرورت ہے۔

جب تمام مخلوق محتاج ہے ،یعنی اسےکسی نہ کسی ضرور
ضرورت ہے تو اسے پیدا ہونے کے لیے یا وجود میں آنے کےلیے بھی
خالق کی ضرورت ہے ،یعنی ایسی ذات کی ضرورت ہے جوانھیں پیدا
کرے یا وجود میں لائے ۔


لہذا تمام مخلوق کو خالق کی ضرورت ہے ،جو انھیں پیداکرے اور وہ
اللہ تعالی کی بابرکت ذات ہے ،جس نے تمام مخلوق کو پیدا کیا ہے ۔

اللہ تعالی کی ذات کسی کی محتاج نہیں ہے ،یعنی اللہ تعالی کو
کسی کی کوئ ضرورت نہیں ہے کیونکہ اللہ تعالی "الصمد"ہے ،یعنی
بے نیاز ہے یعنی جسکو کسی کی کوئ ضرورت نہیں ہے ۔

جب اللہ تعالی کی ذات "الصمد" ہے، یعنی کسی کی بھی محتاج
نہیں ہے ،تو اللہ تعالی خالق کا بھی محتاج نہیں ہے۔ جب اللہ تعالی
کی ذات کو کسی کی کوئ ضرورت نہیں ہے ،تو اللہ تعالی کو خالق
کی ضرورت کیوں ہوسکتی ہے ؟؟؟؟؟؟

اور خالق کی ضرورت اسے ہوتی ہے جو پہلے موجود نہ ہو ، اور جو
ھمیشہ سے ہو، اسے خالق کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اللہ تعالی
خود، تمام مخلوق کا خالق ہے ۔

اللہ تعالی کی ذات "الصمد" ہے ،کسی کی محتاج نہیں ہے ،بے نیاز
ہے ،کسی کی کوئ ضرورت نہیں ہے ،ھمیشہ سے اورقیوم ہے
جسے کبھی فنا نہیں ہے ،اور وہ تمام مخلوقات کا خالق ہے ،اور تمام
تعریفیں اللہ رب العزت کی ذات کےلیے ہیں ۔
 
Top