• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ذوالحجہ کے دنوں میں تکبیرات کہنا

محدث میڈیا

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
1,079
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
111
ذوالحجہ کے مہینے میں جو تکبیرات کہی جاتی ہیں ان کی دو قسمیں ہیں:

1- مطلق تکبیرات: یعنی جن کے لیے کوئی خاص وقت مقرر نہیں ہے، بلکہ ہر وقت، صبح، شام، نمازوں سے پہلے اور بعد میں کسی بھی لمحے کہی جا سکتی ہیں۔ ان کا وقت ذوالحجہ کی ابتداء ہی سے شروع ہوجاتا ہے اور 13 ذوالحجہ کے دن سورج غروب ہونے تک جاری رہتا ہے۔

2- مقید تکبیرات: یعنی وہ تکبیرات جو صرف نمازوں کے بعد کہی جاتی ہیں۔ ان کا وقت عرفہ کے دن (9 ذوالحجہ) فجر سے شروع ہو کر 13 ذوالحجہ کی عصر تک رہتا ہے۔

جب امام فرض نماز سے سلام پھیر کر تین بار: "استغفر الله" کہنے کے بعد: "اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ" کہہ لے تو تکبیرات کہے گا۔

مذکورہ بالا مقید تکبیرات کی تفصیل ان لوگوں کے لیے ہے جو حج نہیں کر رہے ہیں، حجاجِ کرام مقید تکبیرات یومِ نحر (10 ذوالحجہ) کی ظہر سے شروع کریں گے۔

والله أعلم بالصواب.
 
Top