• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ذکرالٰہی کے فوائد وبرکات وثمرات

شمولیت
اگست 28، 2019
پیغامات
49
ری ایکشن اسکور
10
پوائنٹ
35
ذکرالٰہی کے فوائد وبرکات وثمرات



جمع وترتیب: ابومعاویہ شارب بن شاکرالسلفی


محترم قارئین!!

امام ابن قیمؒ نے ذکر الہی کے بہت سے چیدہ چیدہ فائدوں کا ذکر اپنی کتاب ’’ الوابل الصیب من الکلم الطیب ‘‘ کے اندر کیا ہے،اور یہ کہا ہے کہ اس کے سوسے زیادہ فائدے ہیں ،یہاں پراختصار کے ساتھ ان فوائد وثمرات کو میں آپ قارئین کرام کے لیے پیش کررہاہوں تاکہ آپ بھی ذکر الہی کو انجام دے کر کے ذکر الہی کے فوائد وثمرات سے مستفیض ہوں۔(مزید تفصیل کے لئے امام ابن قیمؒ کے کتاب ’’ الوابل الصیب من الکلم الطیب ‘‘ کا اردو ترجمہ ’’ اللہ کا ذکر فضائل،فوائد،برکات،ثمرات ‘‘ کا مطالعہ کریں۔

ذکر الٰہی سے شیطان ذلیل و رسوا ہوکر مکھی اورمچھر کی طرح ہوجاتاہے۔

ذکر الٰہی سے اللہ راضی ہو جاتا ہے ۔

ذکر الٰہی غموں اور پریشانیوں کا علاج ہے ۔

ذکر الٰہی سے دل میں مسرت اور خوشی پیدا ہوتی ہے ۔

ذکرالٰہی سے دلوں کو راحت وسکون ملتاہے۔

ذکر الٰہی سے بدن اوردل کو تقویت ملتی ہے ۔

ذکر الٰہی سے انابت ( رجوع الی اللہ ) حاصل ہوتی ہے ۔

ذکر الٰہی سے تقرب الٰہی حاصل ہوتا ہے ۔

ذکر الٰہی سے اللہ عزوجل آسمانوں میں ذاکر کا تذکرہ کرتے ہیں ۔

ذکر الٰہی سے دل کا زنگ اتر جاتا ہے ۔

ذکر الٰہی سے چہرہ اور دل منور ہوجاتاہے۔

ذکر الٰہی سے اللہ تنگدستیاں دور فرما دیتا ہے ۔

ذکرالٰہی سے رزق کے دروازے کھلتے ہیں۔

ذکر الٰہی سے انسان کی زبان لغویات یعنی غیبت ،چغل خوری،جھوٹ،بدگوئی وغیرہ سے محفوظ رہتی ہے ۔

ذکر الٰہی کی وجہ سے انسان قیامت کے دن حسرت سے مامون رہے گا ،۔

ذاکر کو ذکر الٰہی کی برکت سے وہ نعمتیں مل جاتی ہیں جو مانگ کر لینے سے بھی نہیں ملتیں ۔

ذکر الٰہی تمام تر عبادات سے آسان اور افضل ترین ہے ۔

ذکر الٰہی صدقہ و جہاد سے افضل ہے ۔

ذکر الٰہی سے دل کی قساوت نرمی میں تبدیل ہو جاتی ہے ۔

ذکر الٰہی محبت الٰہی کا دروازہ ہے ۔

ذکر الٰہی ہر قسم کے شکر سے اعلیٰ ترین شکر ہے جو مزید نعمت کا باعث ہے ۔

ذکر الٰہی اللہ کی رحمتوں اور فرشتوں کی دعاؤ ں کا موجب ہے ۔

مجالس ذکر جنت کے باغات ہیں ۔

مجالس ذکر فرشتوں کی مجلسیں ہیں ۔

اہل ذکر سے اللہ تعالیٰ ملائکہ میں فخر فرماتے ہیں ۔

ذکرالٰہی انسان اور جہنم کے درمیان دیوار بن جاتا ہے ۔

فرشتے ذاکر کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں ۔

کثرت کے ساتھ ذکر کرنے سے نفاق سے نجات نصیب ہو جاتی ہے ۔

ذکر الٰہی سے شیطانوں میں گھرے ہوئے آدمی کو نجات مل جاتی ہے ۔

ذکرالٰہی دل اور روح کی غذا اور خوراک ہے۔

ذکرالٰہی اللہ کے نزدیک محبوب ترین عمل ہے۔

ذکرالٰہی کا نور ہرجگہ اورہرموقع یعنی دنیا ،قبر،آخرت وپل صراط پرجگمگاتا رہے گا۔

ذاکر کو اللہ بھی یادکرتارہتاہے۔

ذاکر کو اللہ تعالی کی خصوصی معیت حاصل ہوتی ہے۔

ذکرالٰہی فلاح وکامیابی کا ذریعہ ہے۔

ذکرالٰہی سے ہرمشقت آسان ہوجاتی ہے اورہردشوارچیز سہل ہوجاتی ہے۔

ذکرالٰہی سے ہرمصیبت اوررنج وغم زائل ہوجاتاہے۔

ذاکر کی اللہ تعالی تصدیق کرتاہے۔

ذکر الٰہی سے جنت میں سونے وچاندی کے شجر ومحل تیار کئے جاتے ہیں۔

ذکرالٰہی جہنم سےآڑ کا سبب ہے۔

ذکرالٰہی کی کثرت نفاق سے برات کی سند ہے۔

ذکرالٰہیہمیشہ باقی رہنے والی نیکیاں ہیں۔



طالب دعا

ابومعاویہ شارب بن شاکرالسلفی
 
Top