• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ذیابیطش (شوگر)

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
آج کل یہ مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہےکبھی یہ مرض شاہی مرض کہلایا جاتا تھا۔ لیکن اب اس کا الٹا ہوگیاہے اب یہ غرباء مرض ہوگیا ہے اس بیماری کی مختلف وجوہات بتائی جاتی ہیں عام تور سے ٹینشن اور آرام طلبی اس مرض کی عام وجہ ہوتی ہے مگر اس کی ایک وجہ موروثی بھی ہوتی ہے جو ایک وقت آنے پر انسان کو خود بخود ہوجاتی ہے چاہے وہ انسان کتنا ہی محنتی اور نو ٹینشن والا ہو۔ اس لیے میرا ایک مشورہ ہے اگر کسی کو اپنے بچوں کا رشتہ کرنا ہے تو وہ مال دولت کو نہ دیکھیں شرافت وغیرہ کو دیکھنے کے بعد یہ ضرور تحقیق کرلیں کہ دونوں کے خاندان میں سے کسی کو کوئی موروثی بیماری خاص کر شوگر تو نہیں ہے۔
شوگر کی’’ایلو پیتھی‘‘یونانی‘‘ اور ہومیو پیتھی میں بہت سی دوائیں ہیں ۔ یہاں میں ایک مشہور زمانہ ہومیوپیتھ ڈاکٹرمرحوم جناب ڈاکٹرکانتی پرشاد صاحب ورما کی ایک مجرب دوا پیش خدمت کرہا ہوں جو انہوں نے کئی مریضوں پر استعمال کی اور سب کو فائدہ ہوا،یہ ایک تیر بہدف دوا ہے ۔ دوا کا نام ہے’’سفالِنڈراانڈکا‘‘
اس کو سنسکرت میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بمبا
ہندی میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کندری کی بیل
بنگالی میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تیلا کوچہ
فارسی میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خبار ہندی
لاطینی میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سفارلنڈا انڈکا
(sephalandra Indica)
یہ دوا ۔۔1xاور3x
میں کسی ماہر ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کی جاسکتی ہے
فقط والسلام
(مفتی) عابدالرحمٰن بجنوری
 

فارقلیط

مبتدی
شمولیت
دسمبر 08، 2012
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
0
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
شکرا جزیلا۔ آپ نے بڑا کرم فرمایا ۔ یہ ناچیز اِس موذی مرض میں مبتلا ہے۔ ان شاء اللہ تعالی اس دوا کا استعمال ضرور کیا جائے گا۔ دُعا ء فرمائیں اللہ تبار ک و تعالی شفاء عاجلہ و کاملہ عطا فرمائے۔ آمین
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
شوگر کتنا تکلیف د ہ مرض ہے یہ تو کوئی مجھ س پوچھے
لیکن اللہ کے فضل و کرم سے کسی بھائی نے بتایا کہ نہارمنہ کلونجی کا استعمال کرو.صرف١٥ دن نسخہ آزمایا اُس دن سے آج تک الحمد للہ شوگر نہ کم ہوئی نہ زیادہ بالکل نارمل
اگر ہمیں قرآن وحدیث کی باتوں پرصرف دعویٰ نہیں بلکہ دلی یقین ہو جائےتو ان شاء اللہ کوئی پریشانی پریشانی نہ رہے گی ان شاء اللہ
یاد رہے اس بات کو سال ہو چلا ہے اب پرہیز وغیرہ بھی نہیں کرتا کھانے پینے میں الحمد للہ...ہاں البتہ جوگنگ کرتا ہوں.شدید پریشانی کے با وجود کوئی شوگر کی کوئی دوا نہیں استعمال کی الحمد للہ
میری رپورٹس دیکھ کر خود ڈاکٹر حیران ہوگیا الحمدللہ رب العالمین
 
Top